اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

پستہ قد پاکستانی کی شادی انٹرنیٹ پر وائرل

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اکتوبر 7, 2019
in دنیا
0 0
0
پستہ قد پاکستانی کی شادی انٹرنیٹ پر وائرل
0
SHARES
288
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سوشل میڈیا پر آج کل ناروے میں رہائش پذیر پاکستانی برہان چشتی کی شادی وائرل ہوچکی ہے، جس میں وہ ایک پنجابی گانے پر رقص کرتے نظر آئے۔

اور وائرل ہونے کی وجہ بھی سمجھ میں آتی ہے کیونکہ برہان چشتی جن کو بوبو کی عرفیت سے زیادہ جانا جاتا ہے، کا قد صرف 2 فٹ ہے جبکہ ان کی دلہن عام قدوقامت رکھتی ہیں۔

گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق برہان چشتی پولیو کا شکار اور وہیل چیئر تک محدود ہیں، مگر اس سے ان کی زندگی کو کوئی فرق نہیں پڑا۔

اوسلو میں ہونے والی شادی کی تقریبات کی ویڈیو میں دلہا اپنے دوستوں کے ہاتھوں میں رقص کررہے ہیں جبکہ وہ دلہن فوزیہ کے ساتھ سیلفی بھی لے رہے ہیں۔

ٹوئٹر فوٹو
ٹوئٹر فوٹو

جوڑا تقریب میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آیا تھا جس دوران برہان چشتی الیکٹرک وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے تھے۔

شادی کی تقریب میں 13 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تھی جس کی وجہ برہان چشتی کا سوشل میڈیا پر متحرک ہونا ہے اور ان کے جاننے والے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔

ان کی دلہن فوزیہ کا کہنا تھا کہ وہ بوبو سے محبت کرتی ہیں اور اپنے شوہر کا نام انہوں نے اپنے ہاتھ میں لکھوایا ہوا ہے۔

دنیا بھر میں موجود مداح

بوبو کے مداح کم از کم 13 ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور اوسلو میں ان کی شادی کی تقریبات میں شریک بھی ہوئے۔

اپنی معذوری سے ہٹ کر برہان چشتی پرتعیش طرز زندگی گزارتے ہیں اور متعدد کاروبار چلاتے ہیں جن میں بوبو اسٹائل ایونٹ، سوٹس اور منیجمنٹ وغیرہ بھی شامل ہیں۔

ٹوئٹر فوٹو
ٹوئٹر فوٹو

وہ اکثر پاکستانی اور بھارتی اسٹارز کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر شیئر کرتے رہتے ہیں اور وہ ناروے میں سلمان خان کی بینگ ہیومین کی مہم کا بھی حصہ ہیں۔

انہوں نے 2017 میں بیسٹ انسپائرشنل پرسن کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

ایک پاکستانی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ‘ہماری محبت کی شادی ہے اور ہم خوش باش جوڑا بننے کی کوشش کریں گے’۔

Tags: بھارتپاکستان
Previous Post

امریکی سینیٹرز کا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ

Next Post

ترکی حد سے بڑھا تو اس کی معیشت تباہ و برباد کردیں گے، امریکی صدر کی دھمکی

Next Post
ترکی حد سے بڑھا تو اس کی معیشت تباہ و برباد کردیں گے، امریکی صدر کی دھمکی

ترکی حد سے بڑھا تو اس کی معیشت تباہ و برباد کردیں گے، امریکی صدر کی دھمکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist