­
امریکی سینیٹرز کا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ - مسلم ٹوڈے
ہفتہ, مئی 24, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home سیاست

امریکی سینیٹرز کا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اکتوبر 7, 2019
in سیاست
0 0
0
امریکی سینیٹرز کا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سلام آباد7اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا )
امریکی کانگریس کے وفد نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ کیا ہے اور بھارت کی جانب سے اپنے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کی صورتحال، عوامی جذبات سے آگاہی اور ذمینی حقائق کا جائزہ لیا ہے۔سینیٹر کرس وان ہولین اور سینیٹر میگی حسن پر مشتمل امریکی کانگریس کے وفد نے مظفر آباد کا دورہ کیا جبکہ پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور پال جونز وفد کے ہمراہ تھے۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دورے کا مقصد بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی 5 اگست کی خصوصی حیثیت کے یکطرفہ خاتمے کے بعد کی زمینی صورتحال کا جائزہ لینا اور عوامی جذبات کا اندازہ کرنا تھا۔خیال رہے کہ بھارت نے امریکی سینیٹر کرس وان ہولین کو اپنے زیر انتظام کشمیر کے دورے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔کشمیر جانے کی اجازت نہ ملنے کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرس وان ہولین کا کہنا تھا کہ وہ کشمیر کا دورہ کر کے وہاں کے زمینی حقائق جاننا چاہتے تھے مگر بھارتی حکومت نے یہ کہہ کر اجازت نہیں دی کہ وادی کا دورہ کرنے کا یہ وقت درست نہیں ہے۔نئی دہلی کی جانب سے امریکی سینیٹر کو کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت نہ دینے پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹر کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ کرنے کی پیشکش کی۔دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی سینیٹرز نے پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی جس میں کشمیری قیادت نے وفد کو تنازعہ کے تاریخی پس منظر، بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر میں کرفیو کے نفاذ اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا۔صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر نے امریکی کانگریس کے وفد سے بھارت کے اقدامات سے کشمیریوں کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مظفر آباد میں پاکستان کی فوج کے میجر جنرل عامر کی جانب سے وفد کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر موجود صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ بھارت کی حکومت کی جانب سے غیر جانبدار مبصرین کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا جس سے بھارت کا سب کچھ ٹھیک ہے کا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوا ہے۔ان کے بقول امریکی سینیٹرز کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کہیں بھی جانے کی آزادی تھی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امریکی وفد اپنے مشاہدے سے دنیا کو حقائق سے ا?گاہ کرے گا۔اعلامیہ کے مطابق امریکی سینیٹرز نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ انسانی حقوق سے متعلق خدشات سے امریکی کانگرس کو آگاہ کریں گے اور بھارت پر کشمیر میں کرفیو اٹھانے اور تمام قیدیوں کو رہا کرنے پر زور دیں گے۔اس سے قبل ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار الزبتھ وارن نے کشمیر میں مواصلات پر پابندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔امریکہ کی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں کشمیر میں جاری صورت حال کو انسانی بحران قرار دیا ہے اور اسے فوری طور پر دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Tags: کشمیر
Previous Post

وزیر اعظم مودی اور شیخ حسینہ کی ملاقات، کئی معاہدوں پر دستخط

Next Post

پستہ قد پاکستانی کی شادی انٹرنیٹ پر وائرل

Next Post
پستہ قد پاکستانی کی شادی انٹرنیٹ پر وائرل

پستہ قد پاکستانی کی شادی انٹرنیٹ پر وائرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -