بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اس وقت ہندوستان کے دورے پر ہیں اور ہفتہ کے روز انہوں نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ شیخ حسینہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی یہ ملاقات دہلی میں واقع حیدرآباد ہاؤس میں ہوئی ۔
ملاقات کے دوران ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 7 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی اور شیخ حسینہ نے تین پروجیکٹوں پر بھی دستخط کئے۔ اس سے پہلے ہفتہ کی صبح بنگلہ شی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کی۔
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ جمعرات کو چار روزہ دورے پر ہندوستان پہنچی ہیں ۔شیخ حسینہ کے تیستا آبی تقسیم اور روہنگیا مسلمانوں کے مسئلہ پر بھی ہندوستان سے بات کرنے کا منصوبہ ہے۔ تاہم میڈیا رپورٹوں کے مطابق باہمی مذارات کے دوران نیشنل رجسٹر آف سٹیزن شپ (این آر سی ) پر فوکس نہیں ہوگا۔ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات میں تقویت دینے پر زور رہے گا۔
قبل ازیں، ترجمان وزارت خارجہ رویش کمار نے جمعہ کو ایک بریفنگ کے دوران کہا، ’’ہندوستان اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات اتنے مضبوط کبھی نہیں رہے جتنے اس وقت ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان فطرتی طور پر مذارتات کا محور تعلقات کو مزید پرواز دینا رہے گا۔ جب میں باہمی تعلقات کہتا ہوں تو ہم اگلے قدموں کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی بلندی تک لے جانے کے لئے اٹھائے جانے چاہئیں۔‘‘