پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سوئٹزرلینڈ میں برقعے پر مجوزہ پابندی: عوام حامی لیکن پارلیمان خلاف

Rubina by Rubina
ستمبر 27, 2019
in بھارت, دنیا
0 0
0
سوئٹزرلینڈ میں برقعے پر مجوزہ پابندی: عوام حامی لیکن پارلیمان خلاف
0
SHARES
49
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اس موضوع پر سوئٹزرلینڈ میں عوامی سطح پر مطالبے ایک ایسی تحریک کی طرف سے کیے جا رہے تھے، جس کا نام ‘مکمل برقعہ پہننے پر پابندی کے لیے ہاں‘ ہے اور بَیرن میں سوئس پارلیمان نے اس سلسلے میں ایک مسودہ قانون کو نو کے مقابلے میں 34 ووٹوں کی بہت بڑی اکثریت سے رد کر دیا۔

اس قرارداد کے برعکس ایک دوسری قرارداد پر بھی سوئس ایوان بالا یا ‘بنڈس راٹ‘ میں رائے شماری ہوئی، جسے بہت بڑی اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔

یہ قرارداد اس بارے میں تھی کہ مستقبل میں پورے ملک میں ہر اس انسان کو اپنا چہرہ دکھانا ہو گا، جس کی شناخت کا طے کیا جانا لازمی ہو۔ تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ سوئس ریاست کے تمام کینٹن خود کر سکیں گے۔ اس دوسری قرارداد کے حق میں 35 ارکان نے اپنی رائے دی جبکہ مخالفت کرنے والے اراکین کی تعداد صرف آٹھ تھی۔ دو ارکان نے اپنی رائے محفوظ رکھی۔

برقعہ پہننے کے خلاف سوئٹزرلینڈ میں عوامی سطح پر شروع کی گئی تحریک کا مطالبہ یہ تھا کہ ایلپس کی اس جمہوریہ میں اس بات پر مکمل پابندی ہونا چاہیے کہ کوئی بھی شہری اس طرح عوامی مقامات پر نظر آئے کہ اس کا چہرہ نظر نہ آ رہا ہو۔ اس مطالبے سے سب سے زیادہ وہ قدامت پسند مسلمان خواتین متاثر ہوتیں، جو اس یورپی ملک میں مسلم مذہبی اقلیت کا حصہ ہیں اور برقعہ، نقاب یا حجاب استعمال کرتی ہیں۔

اگر یہ پارلیمانی قرارداد منظور ہو جاتی، تو اس کا اطلاق آئندہ ایسی سیاح خواتین پر بھی ہوتا، جو محدود عرصے کے لیے سوئٹزرلینڈ آتی ہیں لیکن نقاب یا برقعہ پہننتی ہیں۔ ایسی تمام سیاح خواتین بھی تقریباﹰ ہمیشہ ہی مسلمان ہوتی ہیں۔ اس قرارداد کی منظوری سے سوئ‍‍‍‍‍ٹزرلینڈ میں ایسے مظاہرین کے لیے بھی زندگی مشکل ہو جاتی، جو چہروں پر نقاب پہن کر احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیتے ہیں۔

قانونی پابندی ‘کمزوری کی عکاس‘ ہوتی
اس موضوع پر سوئس ایوان بالا میں بحث کے دوران خاتون وزیر انصاف کارِن کَیلر زُوٹر نے کہا کہ خواتین کا اپنے چہرے کو مکمل طور پر ڈھانپنا سوئس معاشرتی روایات سے میل نہیں کھاتا اور مسلمانوں میں بھی یہ انتہائی قدامت پسند مذہبی سوچ کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ دوسری طرف ریاست کا عوام کو یہ بتانا کہ انہیں کس طرح کا لباس پہننا چاہیے، یہ بات بھی لبرل سوئس معاشرتی اقدار سے عین متصادم ہے۔

سوئس خاتون وزیر انصاف نے کہا کہ اگر پورے ملک میں برقعہ پہننے پر پابندی لگا دی جاتی، تو یہ دراصل ایک سماجی کمزوری کی عکاس ہوتی۔ اس کے برعکس ملکی پارلیمان نے جو قرارداد منظور کی ہے، اس میں زیادہ دانش مندانہ قانون سازی کرتے ہوئے اس ‘مسئلے کو وہیں پر حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جہاں یہ موجود ہے،‘ نہ کہ اس کی وجہ سے برقعہ پہننے پر ملک گیر پابندی لگا دی جاتی۔

Tags: #سوئٹزرلینڈ میں برقعے پر مجوزہ پابندی: عوام # پارلیمان خلاف
Previous Post

نرملا سیتارمن کو معیشت کے بارے میں کچھ علم نہیں: سبرامنیم سوامی

Next Post

بی آر ڈی میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کفیل بے گناہ قرار

Next Post
بی آر ڈی میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کفیل بے گناہ قرار

بی آر ڈی میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کفیل بے گناہ قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist