ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

دہشت گردی پر گھرے عمران خان اب ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر کھولیں گے اسلامی ٹی وی چینل

Rubina by Rubina
ستمبر 26, 2019
in دنیا
0 0
0
دہشت گردی پر گھرے عمران خان اب ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر کھولیں گے اسلامی ٹی وی چینل
0
SHARES
33
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دہشت گردی اور کشمیر کے معاملہ پر الگ تھلگ پڑ چکے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اب اسلامی ٹی وی چینل کھولنے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ چینل ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر کھولیں گے۔ عمران خان کے مطابق، انگریزی زبان کا یہ چینل دنیا بھر میں اسلام کی تشہیر کرے گا۔ اس کے ذریعہ وہ اسلام کے تئیں لوگوں کا نظریہ بدلنا چاہتے ہیں۔

عمران خان کے مطابق، اس چینل پر ایسے پروگرام دکھائے جائیں گے جو دنیا کو اسلام کی تاریخ کے بارے میں بتائے گا۔ انہوں نے اس کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ میں نے آج ترکی کے صدر اور ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔ یہاں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تینوں ممالک مل کر ایک انگلش چینل کی شروعات کریں گے۔ اس کے ذریعہ ہم اسلام کے خلاف پھیلی غلط فہمیوں کو دور کریں گے۔ یہاں توہین رسالت جیسے معاملوں کے بارے میں لوگوں کو بتایا جائے گا۔ اس چینل پر اسلام کی تاریخی سمجھائی جائے گی اور لوگوں کو اس کے بارے میں بتایا جائے گا‘‘۔

عمران خان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید لکھا کہ ایسی تمام غلط فہمیاں جو لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف یکجا کرتی ہیں، ان کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے معاملہ کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا، اپنے لوگوں کے ساتھ دنیا کی تاریخ اسلام سے آگہی، واقفیت کے لئے سیریز یا فلمیں تیار کی جائیں گی اور میڈیا میں مسلمانوں کے وقف حصے کا اہتمام کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے مغربی ممالک کے سربراہان سمیت مسلم دنیا کے اہم رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اسی حوالہ سے ترکی اور پاکستان کے تعاون سے’نفرت انگیز گفتگو‘ کے خلاف ایک کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردگان نے شرکت کی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ ’’تاریخ گواہ ہے کہ پسماندہ طبقے کے پسے ہوئے لوگوں نے خود کش حملے کئے، نائن الیون سے قبل 75 فیصد خود کش حملے ہندو تامل ٹائیگرز نے کئے، دوسری جنگ عظیم میں جاپان نے امریکی جنگی جہازوں پر خود کش حملے کئے، وہ تمام خود کش حملہ مذہب کے لئے نہیں تھے کیونکہ دنیا کا کوئی بھی مذہب خود کش حملوں کی اجازت نہیں دیتا‘‘۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’’بدقسمتی سے مغربی ممالک کے رہنماؤں نے انتہا پسندی اور خود کش حملوں کو بھی اسلام سے جوڑ دیا۔ دنیا میں کم و بیش تمام دہشت گردی کی کڑیاں سیاست سے جڑتی ہیں، سیاست کی ناانصافیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات دہشت گردی کو تقویت بخشتے ہیں‘‘۔

Tags: #دہشت گردی پر گھرے عمران خان#اسلامی ٹی وی چینل
Previous Post

شاہجہاں پور عصمت دری: متاثرہ رنگداری کے الزام میں گرفتار

Next Post

بے روزگاری کے خلاف سی پی آئی کااحتجاج

Next Post
بے روزگاری کے خلاف سی پی آئی کااحتجاج

بے روزگاری کے خلاف سی پی آئی کااحتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist