منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اپنی ’ہندی تقریر‘ اردو میں لکھ کر پڑھتے ہیں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ

Rubina by Rubina
ستمبر 26, 2019
in بھارت
0 0
0
اپنی ’ہندی تقریر‘ اردو میں لکھ کر پڑھتے ہیں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ
0
SHARES
163
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آزادی سے پہلے آج کے پاکستان میں پیدا ہونے والے منموہن سنگھ کی آج یوم پیدائش ہے۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی پیدائش پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 1932 میں ایک سکھ خاندان میں ہوئی تھی، وہ نہ صرف عالمی شہرت یافتہ اقتصادی ماہرین میں سے ایک ہیں بلکہ پوری دنیا ہندوستان کو ایک صحیح سمت اور مقام دلانے کے لئے ان کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ یہ ان کی قابلیت ہی تھی کہ بغیر کسی سیاسی بیک گراؤنڈ کے انہوں نے دس سال تک بطور وزیر اعظم ملک کی قیادت سنبھالی اور ملک کو پوری دنیا میں ایک اعلی مقام دلوایا۔ پنڈت نہرو کےبعد منوہن سنگھ ابھی تک واحد ایسے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اپنے دو ٹرم پورے کیے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ملک کے پہلے سکھ ہیں جو وزیر اعظم بنے۔

منوہن سنگھ 26 ستمبر کو اپنی سالگرہ مناتے ہیں، لیکن یقین کے طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ ان کی تاریخ پیدائش یہی ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کے کسی بھی گھر والے کو ان کی تاریخ پیدائش یاد نہیں ہے۔ بہت چھوٹی عمر میں ان کے سر سے ان کی والدہ کا سایہ اٹھ گیا تھا، ان کی پرورش ان کی دادی نے کی اور انہوں نے ہی منموہن سنگھ کا اسکول میں داخلہ کرایا تھا۔ انہیں یقینی طور پر منموہن سنگھ کی تاریخ پیدائش یاد نہیں تھی، بس انہوں نے 26 ستمبر لکھوا دی تھی اس لئے ان کے سرٹیفیکیٹ میں لکھی گئی تاریخ پیدائش ہی ان کی اصل تاریخ پیدائش ہو گئی۔

منموہن سنگھ کی زندگی کی ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کو ہندی نہیں آتی ہے، وہ اپنی ہندی کی تقاریر اردو میں لکھ کر پڑھتے ہیں، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ہندی میں تقریر کرنے سے پہلے وہ باقائدہ طور پر پریکٹس کرتے ہیں۔ ان کا خاندان زیادہ خوشحال نہیں تھا لیکن انہوں نے تعلیم سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ جس گاؤں میں وہ رہتے تھے اس میں نہ بجلی تھی نہ اسکول، ان کو پڑھنے کے لئے میلوں پیدل چل کر جانا پڑتا تھا۔ وہ بچپن سے ہی شرمیلے ہیں۔ ایک دفع انہوں نے ایک صحافی کو بتایا تھا کہ کیمبرج میں اپنی پڑھائی کے دوران وہ واحد سکھ تھے اور ان کو ٹھنڈے پانی سے نہانا پڑتا تھا۔

منموہن سنگھ اپنی پڑھائی کو دوران اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے شرمندگی محسوس کرتے تھے اور وہ دوسرے لڑکوں کے سامنے اپنے بال دکھانے سے بچتے تھے، جس کی وجہ سے ان کو تنہا نہانا پڑتا تھا، وہ سب سے آخر میں سارے لڑکوں کے نہانے کے بعد نہاتے تھے اور جب تک گرم پانی ختم ہو چکا ہوتا تھا اس لئے ان کو ٹھنڈے پانی سے ہی نہانا پڑتا تھا۔

نوکر شاہ سے سیاست میں لانے کے لئے وہ سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ کو کریڈٹ دیتے ہیں، نرسمہا راؤ نے انہیں اپنی کابینہ میں وزیر خزانہ کی ذمہ داری دی تھی، اس کے بعد انہوں نے سیاست میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ انہوں نے دس سال تک شاندار مخلوط حکومت چلائی اور ملک میں ایک اچھے وزیر اعظم کے طور پر انہوں نے اپنی چھاپ چھوڑی، ملک کی معیشت کو مضبوطی فراہم کی۔ انہوں نے سال 2008 کے عالمی اقتصادی مندی میں بھی ہندوستانی معیشت پر اس کا اثر نہیں پڑنے دیا تھا۔

Tags: #اپنی ’ہندی تقریر‘#سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ
Previous Post

حافظ سعید پر مہربان ہوئے عمران

Next Post

کرناٹک: ہندوستان کو ’ہندو راشٹر‘ کہہ کر بُرا پھنسا ہندو نوجوان

Next Post
کرناٹک: ہندوستان کو ’ہندو راشٹر‘ کہہ کر بُرا پھنسا ہندو نوجوان

کرناٹک: ہندوستان کو ’ہندو راشٹر‘ کہہ کر بُرا پھنسا ہندو نوجوان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist