ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

نفرت کی سیاست پر نیتن یاہو اور اس کے بیٹے کوسزا، فیس بک اکاؤنٹ بلاک

Rubina by Rubina
ستمبر 13, 2019
in دنیا, سیاست
0 0
0
نفرت کی سیاست پر نیتن یاہو اور اس کے بیٹے کوسزا، فیس بک اکاؤنٹ بلاک
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں سے نفرت اسرائیلی لیڈر شپ کا سب سے زیادہ بکنے والا منجن ہے جس پر سوشل میڈیا کو بھی بعض اوقات صہیونی لیڈروں کا بائیکاٹ کرنا پڑتا ہے۔ کچھ عرصہ پیشتر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے بیٹے کا نفرت آمیز مواد پوسٹ کرنے پر فیس بک نے اکائونٹ عارضی طور بلاک کردیا تھا۔ اس طرح نیتن یاھو کا صاحبزادہ فیس بک کے ذریعے نجی پیغام رسانی سے محروم ہوگیا تھا۔ اس وقت نیتن یاھو کا عرب برادری کے خلاف نفرت پرمبنی ایک بیان فیس بک کو ناگوار گذرا جس پر ان کا اکائونٹ بلاک کردیا گیا۔ نیتن یاھو نے اسرائیل کے عرب باشندوں کے کنیسٹ کے انتخابات میں متوقع کامیابی پر تنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف نفرت پر اکسانے کی کوشش کی تھی

فیس بک پر اپنے پیروکاروں کو بھیجے گئے ایک نجی پیغام میں نیتن یاھو نے خاص طور پر عرب شہریوں اور رکن پارلیمنٹ ایمن عودہ کے خلاف نفرت پراکسانے کی مذموم کوشش کی۔انہوں نے لکھا کہ۔ ” آئندہ ہفتے اگر عربوں اور بائیں بازو کے لیڈروں، یئرلبید ، لائبرمین اور ایمن عودہ’ پر مشتمل حکومت قائم ہوتی ہے تو وہ بہت کمزور حکومت ہوگی۔ اس حکومت میں عرب باشندے جو ہمیں صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہیں حکومت کا حصہ بن کر ایران کے لیے جوہری بم بنانے کی راہ ہموار کریں گے۔ اس طرح عرب اور ایران مل کرہمیں تباہ کردیں گے۔

نیتن یاھو کے بیان کی اشاعت کے فورا بعد ہی عرب ارکان کے نمائندہ اتحاد کے سربراہ اور رکن پارلیمان ایمن عودہ نے اپنے تبصرے میں نیتن یاھو کے موقف کو اشتعال انگیز قرار دیا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر زور دیا کہ وہ نیتن یاھو کے اشتعال انگیز بیانات کا بائیکاٹ کرے اور اس کے صفحے کو بلاک کیاجائے۔

فیس بک نے ان کی درخواست کا جواب دیا اور کہا کہ نیتن یاھو کا بیان سائٹ کی پالیسی اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر جس پر ان کےنجی پیغامات رسانی کی سروس معطل کری دی گئی ہے۔ دوسری طرف نیتن یاھو کی انتخابی مہم کے منتظمین نے وزیراعظم کے نام منسوب بیان کو جعلی قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ پیغام کسی اور نے جعلی اکائونٹ سے بھیجا ہےجس کا مقصد نیتن یاھو کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

چند ماہ پیشتر نیتن یاھو کے بیٹے نے مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز بیان جاری کیا جس پر فیس بک نے اس کی نجی پیغام رسانی کی سروس 24 گھنٹے کے لیے بند کردی۔ اس پر فرزند نیتن یاھو نے فیس بک پر سخت تنقید کی اور لکھا کہ فیس بک "سوچ سے بالاتر آمریت” کی کوشش کررہی ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں پر فلسطینی حملے کے بعد وزیر اعظم کے بیٹے نے تبصرہ کرتےہوئے استفسار کیا تھا کہ "آپ کو معلوم ہے کہ کہاں حملے نہیں ہوتے؟ آئس لینڈ اور جاپان میں! کیوں کہ وہاں مسلمان نہیں ہیں۔” ان تبصروں سے اسرائیل میں سماجی رابطوں کی سائٹس پر تنقید کی لہر دوڑ گئی ، اور کچھ ٹویٹرز نے وزیر اعظم کے بیٹے کی تاریخی غلطیوں کو درست کیا۔

Tags: #نفرت # نیتن # فیس بک اکاؤنٹ بلاک
Previous Post

جن جہادیوں کو پاکستان نے تیار کیا وہی بن گئے دہشت گرد، عمران خان کا اعتراف!

Next Post

جنسی استحصال معاملہ میں بی جے پی لیڈر سوامی چنمیانند 7 گھنٹہ پوچھ تاچھ کے بعد نظر بند

Next Post
جنسی استحصال معاملہ میں بی جے پی لیڈر سوامی چنمیانند 7 گھنٹہ پوچھ تاچھ کے بعد نظر بند

جنسی استحصال معاملہ میں بی جے پی لیڈر سوامی چنمیانند 7 گھنٹہ پوچھ تاچھ کے بعد نظر بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist