چاند کی سطح سے 2.1 کیلومیٹر کی دوری پر چندریان 2 کے لینڈر وکرم سے رابطہ ٹوٹ جانے کے بعد مایوس صدرنشین اسرو کے سیون وزیراعظم کے سامنے رونے لگے جس کے بعد گلے لگاکر وزیراعظم نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ اسرو کے بنگلورو سینٹر سے آج صبح اپنی روانگی سے قبل کے سیون نے وزیراعظم کو وداع کیا تو ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ تاہم مودی نے ان کو گلے لگایا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔
قبل ازیں، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں اور آپ پر قوم کو بہت فخر ہے۔ وزیر اعظم نے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، "میں آپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔ آپ سب نے قوم، سائنس اور بنی نوع انسان کی انمول خدمت کی ہے۔ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں، آپ جرات کے ساتھ آگے بڑھیں‘‘۔
مودی نے بعد میں ٹوئٹ کیا’’ہندوستا ن کو اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے۔ انہوں نے اپنا بہترین دیا ہے اور ہندوستان کو ہمیشہ مفتخر کرایا ہے۔ یہ بہادر بننے کے لمحات ہیں اور ہم بہادر بنے رہیں گے۔ اسرو کے چیئرمین نے چندریان -2 کے بارے میں معلومات دی۔ انہوں نے کہا ’’ ہمیں پوری امید ہے اور ہم اپنے خلائی پروگرام پر مسلسل پوری لگن کے ساتھ محنت کرتے رہیں گے‘‘۔
اسرو کے چیئرمین نے لینڈر وکرم کے رابطہ ٹوٹ جانے کے بارے میں جیسے ہی مسٹر مودی کو بتایاگیا اسرو سینٹر میں کچھ لمحوں کے لئے سناٹا چھا گیا۔ مسٹر مودی نے اسرو صدر ڈاکٹر شون کی پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے وہاں موجود تمام سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔
مسٹر مودی نے بعد میں ٹوئٹ کیا’’ہندوستا ن کو اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے۔انہوں نے اپنا بہتر ین دیا ہے اور ہندوستان کو ہمیشہ مفتخر کرایا ہے۔ یہ بہادر بننے کے لمحات ہیں اور ہم بہادر بنے رہیں گے۔ اسرو کے چیئرمین نے چندریان -2 کے بارے میں معلومات دی۔انہوں نے کہا ’’ ہمیں پوری امید ہے اور ہم اپنے خلائی پروگرام پر مسلسل پوری لگن کے ساتھ محنت کرتے رہیں گے‘‘۔