بالآخر ریلائنس فائبر جیو مارکٹ میں آگیاہے۔ ہندوستان میں متعارف تازہ براڈ بینڈ سرویس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
ممبئی۔ ریلائنس جیو نے جمعرات کے روز اپنے فائیر اپٹک فائبر نژاد براڈ بینڈ خدمات کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔ریلائنس نے جیو فائبر لانچ کردیا ہے۔ ریلائنس جیو فائبر کے لانچ کے موقع پر کمپنی کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے جو فائبر لینے والے کسٹمرس کیلئے ویلکم آفر کے تحت کئی فری بیز دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس فری بیز کے تحت یوزرس کو سیٹ ٹاپ باکس سے لیکر مفت ٹی وی تک ملے گی۔
بتادیں کہ جیو فائبر لانگ ٹرم پلان (سالانہ پلان) کے ساتھ جیو ہوم گیٹ وے جیو 4 کے سیٹ ٹاپ باکس آپ کے پسندیدہ ایپس کا سبسکرپشن اور ان لمیٹڈ وائس و ڈیٹا دیگا۔ اس کے علاوہ جیو کسٹمرس گولڈ یا اس سے اوپر کا سالانہ پلان لیں تو انہیں ریلائنس جیو فائبر کی طرف سےایک ایچ ڈی یا 4کے ایل ای ڈی ٹی وی سیٹ مفت ملے گا۔
لینڈ لائن ملے گا مفت
اس کے علاوہ یوزرس کو مفت لینڈ لائن فون کنکشن سمیت پورے ہندستان میں مفت ان لمیٹیڈ وائس کالس بھی ملیں گی۔ اس سروس کا استعمال کرکے یوزر ملک بھر میں مفت کال اورکفایتی قیمت میں انٹرنیشنل کال کا فائدہ اٹھا پائیں گے، یاد رہے کہ حال ہی میں جیو فکسڈ لائن کو موجودہ سبسکرائبرس کیلئے رول آؤٹ کر دیا گیا تھا۔
ریلائنس نےاپنی جیو فائبرسروس لانچ کردی ہے ۔ جیو فائبر کو لانچ کرنے کا اعلان 12 اگست کو ریلائنس انڈسٹریز کی سالانہ جنرل میٹنگ میں کیا گیا تھا ۔ جیو فائبر کا کنیکشن حاصل کرنےکیلئےآپ کوپہلے رجسٹریشن کرانا ہوگا ۔
ایسے کریں رجسٹریشن
ریلائنس جیو فائبر کا کنیکشن پانے کیلئے آپ کو پہلے رجسٹریشن کروانا پڑے گا ۔ نیچے دئے گئے پروسیس کو اپنا رجسٹریشن کیا جاسکتا ہے ۔
سب سے پہلے ریلائنس جیو کی آفیشیل ویب سائٹ پر جائیں ۔ جیو فائبر کنیکشن کیلئے اپنا ایڈریس انٹر کریں اور پھر مطلوبہ تفصیلات فراہم کرائیں ۔ اس کے بعد جنریٹ او ٹی پی پر کلک کریں اور فون پر ایک ایک ٹی پی آئے گا ، جس کو انٹر کریں ۔ اس کے بعد آپ کے ذریعہ دی گئی معلومات کی تصدیق کیلئے ریلائنس جیو کا ایک ایگزیکٹو آپ کے پاس آئے گا ۔