نئی دہلی: ہندوستان کی محدود اووروں کی ٹیم سے تقریباً دو سال سے زیادہ عرصے سےباہر رہنے والے آف اسپنر روی چندرن اشون آئی پی ایل 2020 میں دہلی کیپٹلس ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔اشون کنگز الیون پنجاب کی کپتانی اور ٹیم چھوڑ کر اگلے سیزن میں دہلی کی ٹیم کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ ابھی اس کا باقاعدہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔یہ مانا جا رہا ہے کہ اشون آئی پی ایل ٹیم دہلی كیپٹلس کا دامن تھام سکتے ہیں جس کے کپتان شريس ایر ہیں۔دہلی كیپٹلس ٹیم کے مشیر سوربھ گانگولی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کے ساتھ اشون کے شامل ہونے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔اشون کے ہٹنے کے بعد کنگز الیون پنجاب کا نیا کپتان منتخب کیا جائے گا جس کے لئے لوکیش راہل مضبوط دعویدار مانے جا رہے ہیں۔
راہل بطور سلامی بلے باز کنگز الوین پنجاب کے لئے کھیلتے ہیں۔پنجاب ٹیم نے 2018 کی آئی پی ایل نیلامی میں اشون کو 7.6 کروڑ روپے کی قیمت میں خریدا تھا۔اشون نے آئی پی ایل کے دو سیزن 2018 اور 2019 میں پنجاب کی کپتانی کی تھی اور ان دونوں ہی سیزن میں اشون کی کپتانی میں پنجاب ایک بھی بار پلے آف تک نہیں پہنچی تھی۔
اشون کی کپتانی میں پنجاب نے دو سیشن میں 12 میچ جیتے اور 16 میچ ہارے ہیں۔سمجھا جاتا ہے کہ سن رائزرس حیدرآباد نے بھی اشون کو ٹیم میں شامل کرنے میں دلچسپی دکھائی تھی لیکن بات زیادہ آگے نہیں بڑھ پائی۔دہلی كیپٹلس اشون کو خریدنے کے لئے تیار ہے۔اگر اشون دہلی کے ساتھ جڑتے ہیں تو آئی پی ایل میں یہ ان کی چوتھی ٹیم ہوگی۔اشون اس سے پہلے چنئی، پونے اور پنجاب کے لئے کھیل چکے ہیں۔اشون نے آئی پی ایل میں اب تک 139 میچ کھیلے ہیں، جن میں 375 رنز اور 125 وکٹ اپنے نام کئے ہیں