اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home سیاست

این آر سی پر بی جے پی میں شدید گھماسان۔ ناراض پارٹی لیڈر کی امت شاہ سے ملاقات جلد

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
ستمبر 3, 2019
in سیاست
0 0
0
این آر سی پر بی جے پی میں شدید گھماسان۔ ناراض پارٹی لیڈر کی امت شاہ سے ملاقات جلد
0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گوہاٹی:
نیشنل رجسٹر فار سٹیزنس (این آر سی) کے معاملے پر اب تک بی جے پی پرجوش نظر آ رہی تھی، لیکن اس کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد وہ حیران و ششدر ہے۔ اب تک آسام کے بعد پورے ملک میں این آر سی نافذ کرکے بنگلہ دیشی مسلمانوں اور روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کی بات کرنے والے بی جے پی لیڈران ریاست میں این آر سی کی آخری فہرست شائع ہونے کے بعد بالکل خاموش ہو گئے ہیں۔ حال یہ ہے کہ ابھی تک رات دن ٹی وی پر این آر سی کو لے کر زوردار آواز میں بات کرنے والے لیڈر بھی دو دن سے خاموش ہیں۔ کسی بھی ریاست میں آسام کی طرح این آر سی تیار کرنے کا مطالبہ بھی نہیں کیا جا رہا ہے۔
اس درمیان خبر ہے کہ آسام کے بی جے پی لیڈر بہت جلد مرکزی وزیر داخلہ اور پارٹی صدر امت شاہ سے ملاقات کرکے این آر سی کی آخری فہرست سے باہر ہوئے ’حقیقی‘ شہریوں کو بچانے کے لیے کسی طرح کی کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔ ایک نیوز چینل کی خبر کے مطابق آسام کے بی جے پی سربراہ رنجیت داس نے کہا ہے کہ پارٹی ریاستی یونٹ نے اس معاملے پر کوئی قانونی کارروائی کرنے کے لیے مودی حکومت اور بی جے پی کی قومی قیادت سے اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کوئی قانون پاس کرائے یا پھر آئین میں ترمیم کر این آر سی سے باہر ہوئے آسام کے اصل شہریوں کو بچائے۔
رنجیت داس نے بتایا کہ بی جے پی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 8 ستمبر کو گواہاٹی کے دو روزہ دورے پر پہنچیں گے۔ آسام بی جے پی صدر نے یہ بھی کہا کہ اس دوران وہ ان سے قانونی کارروائی یا آئینی ترمیم کی اپیل کریں گے۔ حالانکہ آفیشیل طور پر وزیر داخلہ امت شاہ نارتھ ایسٹ کونسل اور نارتھ ایسٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ کے لیے گواہاٹی کے دورے پر جا رہے ہیں، لیکن مانا جا رہا ہے کہ حال ہی میں جاری این آر سی کی آخری فہرست کو دیکھتے ہوئے ان کا یہ دورہ بے حد اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
اب تک بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کے نام پر ریاست کے مسلمانوں پر نشانہ لگاتی رہی بی جے پی اب آخری فہرست کی اشاعت کے بعد این آر سی کے اسٹیٹ کو آرڈینیٹر پرتیک ہزیلا پر الزام لگا رہی ہے۔ رنجیت داس نے کہا کہ کئی لوگوں نے اپنے رفیوجی سرٹیفکیٹ اور مائیگریشن سرٹیفکیٹ جمع کرائے، لیکن اسٹیٹ کو آرڈینیٹر ہزیلا نے افسران کو یہ دستاویز نہیں لینے کے لیے کہہ دیا۔ این آر سی کے عمل میں بے ضابطگی کا الزام لگاتے ہوئے ریاستی بی جے پی صدر نے کہا کہ حقیقی شہریوں کی قیمت پر فرضی دستاویز لگانے والے کئی درخواست دہندوں کا نام بھی این آر سی کی آخری فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ 31 اگست کو جاری این آر سی کی آخری فہرست سے 19 لاکھ سے زائد لوگ باہر ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس میں تقریباً 13 لاکھ لوگ ہندو ہیں، جن میں سے تقریباً 11 لاکھ بنگالی بتائے جا رہے ہیں، جب کہ باہر ہونے والوں میں تقریباً 6 لاکھ لوگ مسلمان ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس سے پہلے جاری ہوئی فہرست سے تقریباً 40 لاکھ لوگ باہر ہو گئے تھے، جنھیں 31 اگست تک اپنی شہریت کو لے کر دعویٰ کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔

Tags: بھارتبی جے پیکانگریسکیجریوال
Previous Post

ٹیم انڈیا کے لئے بوجھ بنا سلامی بلے باز، جانیں کیوں؟؟

Next Post

کشمیر میں اس "چھوٹا ڈان” نے کر رکھا تھا پریشان

Next Post
کشمیر میں اس "چھوٹا ڈان” نے کر رکھا تھا پریشان

کشمیر میں اس "چھوٹا ڈان" نے کر رکھا تھا پریشان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist