بالی ووڈ میں جس طرح معاشقہ اور بریک اپ کی خبریں زوروں پر رہتی ہیں ، اسی طرح اسٹار اور ایکس کپل کے ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے پر بھی لوگوں کی نظریں رہتی ہیں ۔ حال ہی میں صاف صفائی سے متعلق ایک پروگرام کے دوران کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا ، جہاں اداکارہ نورا فاتحی اپنے ایکس بوائے فرینڈ کو دیکھ کر پروگرام سے چلی گئیں ۔
دراصل ابھیشیک کپور کی اہلیہ پرگیا کپور نے بیچ پر صاف صفائی کیلئے ایک پروگرام منعقد کیا تھا ۔ اس پروگرام میں سبھی ستارے موجود تھے ۔ نورا فاتحی بھی بیچ پر اس مہم سے جڑنے کیلئے پہنچی تھیں ۔ نورا نے صفائی تو کی ہی ، ساتھ میں اپنے کچھ ڈانس اسٹیپ سے بھی وہاں کے ماحول کو خوشگوار بنادیا ۔ لیکن ایک شخص کے آتے ہی وہ وہاں سے چلی گئیں ۔
اسپاٹ بوائے میں شائع خبر کے مطابق اس پروگرام میں نیہا دھوپیا اور انگد بیدی بھی پہنچے تھے ۔ انگد کے آتے ہی نورا فاتحی خاموشی سے کسی کو کچھ بتائے بغیر وہاں سے چلی گئیں ۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ انگد اور نورا ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے ، لیکن ان کا رشتہ زیادہ دنوں تک نہیں چل سکا اور جلد ہی بریک اپ ہوگیا ۔
انگد اور نورا نے کبھی بھی اپنے رشتے پر میڈیا میں کھل کر بات چیت نہیں کی ، لیکن ان کے رشتے کی خبریں اکثر چھائی رہتی تھیں ۔ شاید نورا فاتحی وہاں رہ کر کسی طرح کی سرخیاں نہیں بننا چاہتی تھیں ، اس لئے خاموشی سے چلی گئیں ، لیکن ایسا کرنے کے بعد بھی وہ کامیاب نہیں ہوسکیں اور وہ پھر بھی سرخیاں بن ہی گئیں ۔