چدمبرم کی جانب سے پیش سینئر وکیل کپِل سبل نے جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ کے سامنے دوسرے دن جرح جاری رکھی۔ انہوں نے چدمبرم سے تین الگ الگ تاریخوں پر ای ڈی کی
سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے سپریم کورٹ میں آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے کی سماعت کے دوران آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے ان سے کی گئی پوچھ گچھ کی کاپی مانگی۔ چدمبرم کی جانب سے پیش سینئر وکیل کپِل سبل نے جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ کے سامنے دوسرے دن جرح جاری رکھی۔ انہوں نے چدمبرم سے تین الگ الگ تاریخوں پر ای ڈی کی جانب سے کی گئی پوچھ گچھ کی کاپی مہیا کرانے کا مطالبہ کیا۔
سبل نے بینچ کو واقف کرایا کہ 29دسمبر 2018 اور 21جنوری 2019 کو ای ڈی کے ذریعہ چدمبرم سے کس طرح پوچھ گچھ کی گئی، یہ نقل سے پتہ چل جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ جانچ ایجنسی کی طرف سے ثبوت اچانک عدالت میں لائے جارہے ہیں۔ سبل نے دلیل دی کہ ای ڈی ایک ہی سوال بار بار پوچھ رہا ہے۔ ایجنسی نے غیر ملکی کھاتوں کی معلومات مانگی، لیکن عرضی گزاروں نے کہا کہ بیرون ملک میں کھاتا نہیں ہے۔
چدمبرم کی جانب سے پیش دوسرے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ اس معاملے میں جانچ سے بچنے جیسی کوئی بات نہیں ہے، کیونکہ سابق مرکزی وزیر پوچھ گچھ کا سامنا کرنے کے لئے ہمیشہ سے موجود رہے ہیں۔ انہوں نے ای ڈی سے سوال کیا،’’کیا میں نے (چدمبرم )پوچھ گچھ کے لئے وقت دینے سے انکار کیا ہے؟ سنگھوی نے کہا،’’آپ پوچھ گچھ میں سوال پوچھ رہے ہیں تو ملزم نے کیا جواب دیا،عدالت کو بتایا جانا چاہئے‘‘۔