بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین کہی جانے وانے والی اداکارہ راکھی ساونت ان دنوں عجیب و غرین وجہ سے خبروں میں بنی ہوئی ہیں۔ 28 جولائی کو شادی کرنے کے بعد سے لیکر اب تک راکھی نے اپنے شوہر کی ایک جھلک نہیں دکھائی ہے لیکن آئے دن وہ اپنی شادی سے جڑی باتیں کرتی نظر آجاتی ہیں۔
گزرے دنوں لال رنگ کے لباس میں تصویریں شیئر کرتے ہوئے راکھی نے اپنی ہنی مون فوٹو بتائی تھیں۔ وہیں اب ایک ویڈیو شیئر کرکے انہوں نے ایسا کہہ دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ راکھی ساونت اپنے دوسرے ہنی مون پر جارہی ہیں۔ اس ویڈیو میں انہوں نے اپنے ہنی مون کی ڈیسٹنیشن کا بھی انکشاف کیا ہے۔
راکھی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ہنی مون پر لندن جارہی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس ویڈیو میں انہوں نے اداکارہ کنگنا رانوت کا نام بھی لیا ہے۔ راکھی نے کہا ‘میں بہت خوش ہوں کہ اگلے ہفتے میں لندن، برمنگھم اور پتہ نہیں کہاں۔کہاں جارہی ہوں۔ میں ہنی مون کیلئے جارہی ہوں لیکن اس مرتبہ میں اکیلے ہی جارہی ہوں۔ یہاں دیکھیں ویڈیو۔۔
راکھی نے آگے کہا کیونکہ کنگنا رانوت کی فلم کوئین دیکھی تھی اس میں کنگنا رانوت اکیلے ہنی مون پر گئی تھیں۔ اس لئے میں بھی اکیلے ہنی مون پر جارہی ہوں۔ بہت مزہ آنے والاہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تابڑ توڑ وائرل ہورہا ہے۔