بھومیکا چاولہ یاد ہیں؟ ارے وہی جو ‘تیرے نام’ فلم میں نرجرا کے کردار میں نظر آئی تھیں۔ وہی جن کا معصوم چہرہ دیکھ کر آپ کو بھی ان سے پیار ہو گیا تھا۔ جس طرح رادھے بھیا پیار میں پاگل ہوئے تھے۔ اسی طرح آپ نے بھی ان کے پوسٹر کمرے میں چپکائے تھے۔ وہی نرجرا آج یعنی کہ 21 اگست کو اپنا یوم پیدائش منا رہی ہیں۔
بھومیکا چاولہ نے شروعات تو ساؤتھ فلم انڈسٹری سے کی تھی۔ لیکن فلم ‘تیرے نام’ نے انہیں اسٹار بنا دیا۔ اس فلم سے وہ راتوں رات اسٹار بن گئیں۔ ان کی فین فالوونگ ملک بھر میں ہو گئی۔ یہ فلم جتنی فائدہ مند بھومیکا کیلئے رہی۔ اتنی ہی اچھی سلمان خان کے کریئر کیلئے بھی ثابت ہوئی۔ اگر آپ قسمت کنکشن اور گڈ لک جیسی باتوں میں یقین رکھتے ہیں تو یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ بھومیکا اپنےسلمان بھائی کیلئے کافی لکی رہیں۔
یہاں ہم بھومیکا کو سلمان خان کیلئے لکی اس لئے کہہ سکتے ہیں کیونکہ 2003 میں آئی فلم ‘تیرے نام’ سال 1999 میں آئی ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ کے بعد دبنگ خان کی پہلی بڑی ہٹ فلم تھی۔ آئی ایم ڈی بی میں موجود جانکاری کے مطابق سال 2000 سے لیکر 2002 کے درمیان سلمان کی فلمیں باکس آفس پر اوندھے منھ گری تھیں۔ کچھ تھوڑی بہت چلی تو کمائی متاثرکن نہیں تھی۔ ایسے میں اگر ‘بھومیکا’ اور ‘تیرے نام’ کو سلمان کیلئے لکی کہا جائے تو کیا غلط ہوگا؟ فلم کی کہانی دونوں کی کیمسٹری، میوزک نے ایسا ماحول سیٹ کیا تھا کہ پورا ملک ‘تیرے نام’ کے عشق میں تھا۔