ممبئی ایک رشتوں شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیاہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق ، یہاں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں اس کے بھائی سمیت 4 افراد کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ ملزمین لڑکی کی ماں اوراس کا شوہربھی شامل ہے۔۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی ماں پرالزام ہے کہ وہ جان بوجھ کر لڑکی کے ساتھ جسم فروشی کروانا چاہتی ہے۔ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے اورفی الحال اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔
ماں نے بیٹی کو کیا فروخت
یہ معاملہ مانکورڈ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیاہے۔ ممبئی پولیسکے ایک سینئرعہدیدار نے بتایا کہ اس معاملے کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرہ لڑکی کی ماں نے اپنی چھوٹی بیٹی کی شادی گزشتہ سال ایک نوجوان سے کردی تھی۔ متاثرہ کا شوہراسکے ساتھ مار۔پیٹ کرتاتھا اور کئی بار اس کے ساتھ عصمت ریزی کرنے کی کوشش کی۔ شوہر کےہراسانی سے تنگ آکرمتاثرہ لڑکی شکار اپنی ماں کے گھر آگئی۔ لیکن کچھ دن بعد ، لڑکی کی ماں نے اسے ایک دلال کے پاس بیچ دیا۔
بھائی نے بہن کی عمصت کو کیا تار۔تار
متاثرہ کا کہناہے کہ دلال نے اسے ایک 60 سالہ شخص کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے کے لیے مجبور کیا۔ جس کے بعد وہ اپنے بھائی سے مدد مانگنے گئی ۔جس کے بعد یہاں بھی اسے دھوکہ ہی ملا اور بھائی نے اپنی ہی نابالغ بہن کی مبینہ عصمت ریزی کردی۔ اس وقت پولیس 60 سالہ شخص کی تلاش کررہی ہے۔
افسرنے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے فورا بعد ہی ہم نے تینوں ملزمان کو بغیر کسی تاخیر کے گرفتارکرلیا۔ اس معاملے کی ابھی تفتیش جاری ہے۔ بچوں سے زیادتی اور غیرفطری جنسی جرائم یعنی (POCSO) ایکٹ اور غیر اخلاقی اسمگلنگ ایکٹ یعنی(PITA) قانون کے تحت اورنابالغ کی شادی کرانے کی سازش کرنے کے خلاف بنائے گئے قانون کے تحت مقدمہ درج کیے گئے ہیں۔