برلن میں خودکار بسوں کو آزمائشی طور پر چلانے کا سلسلہ جمعے کے روز شروع ہوا اور اسے رواں برس کے آخر تک جاری رکھا جائے گا۔ جرمن دارالحکومت سے پہلے جرمنی کی اولیں خودکار بس صوبہ باویریا کے قصبے باڈ برنباخ میں سن 2017 میں چلائی گئی تھی۔
جرمنی کے بندرگاہی شہر اور وفاقی جرمن ریاست ہیمبرگ میں بھی رواں ہفتے کے اوائل سے خودکار بسیں آزمائشی طور پر چلائی جا رہی ہیں۔ برلن میں چلائی جانے والی خودکار بسوں میں زیادہ سے زیادہ چھ مسافر بیٹھ سکتے ہیں اور مسافروں سے کرایہ بھی نہیں لیا جائے گا۔