صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اوربی جے پیکے صدر امت شاہ سمیت متعدد مرکزی وزراء اور بی جے پی کے سبھی سینیئر رہنماؤں نے جمعہ کے روز سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی سمادھی پر جاکران کی پہلی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا اور پھول چڑھائے۔ سابق وزیراعظم واجپئی کا گزشتہ سال 93 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔صدر جمہوریہ کووند ، پی ایم مودی اورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے آج صبح آنجہانی واجپئی کی یادگار میں بنائے گئے ‘سدیو اٹل‘ جاکر پھول چڑھائے اور دعائیہ اجتماع میں شامل ہوئے۔ بی جے پی کے ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا اور متعدد مرکزی وزراء کے علاوہ بی جے پی کے سبھی سینیئر رہنماؤں نے بھی واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا
بی جے پی نے اٹل بہاری واجپئی کو کیایاد
بی جے پی نے جمعہ کے روزاپنے عظیم لیڈراور سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی پہلی برسی پر انہیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ بی جے پی نے اپنے سرکاری ٹوئٹ ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کے قدر آور لیڈر، ہزاروں کارکنوں کی رہنمائی کرنے والے بھارت رتن، سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی پہلی برسی پرپارٹی انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔‘‘َ۔ پارٹی نے ایک ویڈیو کے ساتھ دیگر ٹویٹ میں کہاکہ دنیا میں مادر وطن کو فخرکا احسان دلانے والے اٹل بہاری واجپئی کی خدمات ناقابل فراموش رہی۔ بی جے پی نے اپنے سینئر لیڈر کی تحریر کردہ کچھ نظمیں بھی پوسٹ کیں۔ ’’بھارت زمین کا ٹکڑا نہیں، جیتا جاگتا راشٹرپرش ہے۔ اس کا کنکر کنکر شنکر ہے، اس کا بندو بندو گنگا جل ہے۔ ہم جئیں گے تو اس کے لیے مریں گے تو اس کے لیے‘‘َ۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم واجپئی کا 94 برس کی عمر میں گزشتہ سال 16 اگست کو انتقال ہو گیا تھا۔ واجپئی پہلی بار 1996 میں 13 دنوں کے لئے وزیر اعظم بنے اور اس کے بعد وہ 1998۔2004 کے درمیان دو بارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے۔
ممتابنرجی نے بھی کیا ٹوئٹ
ترنمول کانگریس کے سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔بنرجی نے ٹویٹ کیاکہ ’’ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی جی کو ان کی پہلی برسی پر خراج عقیدت۔ ان کے الفاظ کو یاد کریں، ’ بندوق سے کسی مسئلہ کا حل نہیں ہو سکتا۔ مسائل کو انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کے تین اصولوں سے ہی حل کیا جا سکتا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ ملک کی دیگرریاستوں میں آج سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیاگیاہے۔بی جےپی کے ریاستی دفاتر میں بھی سابق وزیراعظم کی خدمات پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔