پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اترپردیش: عید الاضحٰی اور دیگرتہواروں پرمحتاط رہنے کی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکام کو ہدایات

Rubina by Rubina
اگست 11, 2019
in بھارت, دنیا
0 0
0
اترپردیش: عید الاضحٰی اور دیگرتہواروں پرمحتاط رہنے کی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکام کو ہدایات
0
SHARES
56
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید الاضحی ، ساون کے آخری پیر، رکشا بندھن، یوم آزادی اور جنم اشٹمی کے موقع پر قانون و انتظام کے تعلق سے پولیس اور انتظامیہ کے افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہیں۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید الاضحی ، ساون کے آخری پیر، رکشا بندھن، یوم آزادی اور جنم اشٹمی کے موقع پر قانون و انتظام کے تعلق سے پولیس اور انتظامیہ کے افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی نے کہا کہ سکیورٹی کے پختہ انتظام یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے ہر سطح پرتہوار کو پرامن طور پر منائے جانے، سکیورٹی کے چاق چوبند انتظامات کرنے اور سماج دشمن عناصر پرکڑی نگاہ رکھنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روایت کے برعکس کوئی بھی کام کئے جانے کی منظوری نہ دی جائے۔

وزیر اعلی نے روس کے دورے پر جانے کے پہلے سینچر کے روز یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر آنے والے تہواروں اور یوم آزادی کے سلسلے میں ویڈیو كانفرنسنگ کے ذریعے حکام کو ہدایت دے رہے تھے۔ یوگی نے کہا کہ اس وقت شراون ماس چل رہا ہے، جس میں کاوڑیوں کی یاترا جا رہی ہے، جس کا آخری پیراورعیدالاضحی ایک ہی دن یعنی 12 اگست کو ہوں گے۔ اس کے پیش نظر محتاط نظر رکھی جائے، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

انہوں نے حساس اضلاع اور مقامات کی سکیورٹی کے نکتہ نظر سے پختہ تیاری اور کارروائی کئے جانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحٰی کے موقع پر سبھی اضلاع میں غیر روایتی طور پر کھلے مقامات پر خاص طور مخلوط آبادی والے یا مذہبی مقامات کے قریب کسی بھی قسم کے تنازعہ کے خدشات کو ہر حال میں روکا جائے۔ جہاں تنازعہ کا خدشہ ہو، وہاں پر پہلے سے پولیس پكیٹ، گشت وغیرہ کا بندوبست یقینی بنایا جائے، تاکہ کسی بھی طرح کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ عید الاضحٰی کے موقع پر نماز کے وقت، مندروں میں پوجا ارچنا اور پانی چڑھاتے وقت محتاط نظر رکھی جائے۔ انہوں نے ہدایات دی کہ ممنوعہ جانوروں یا گؤونش کے جانوروں کی قربانی کے متعلق خاص احتیاط سے کام لیتے ہوئے اسے روکا جائے، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔ انہوں نے عید الاضحٰی کے دوران مشرق میں ہوئے واقعات اور حساس اضلاع اور مقامات کا جائزہ لئے جانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یوگی نے تمام اضلاع میں صحت و صفائی کے خصوصی انتظام ، بلا رکاوٹ بجلی اور پانی کی فراہمی کے نظام کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ تہواروں کو پرامن طریقے سے منائے جانے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی،یوگی نے جنم اشٹمی کے تعلق سے بھی پہلے سے تیاریوں کو یقینی کئے جانے کی بات کہی۔

Tags: #اترپردیش# وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ
Previous Post

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ہندوستان پردباؤ بنانے کے لیے پاکستان نے اب اٹھایا یہ قدم

Next Post

طلاق ثلاثہ قانون،آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد اب مودی حکومت اس بل کوپارلیمنٹ میں کریگی پیش

Next Post
طلاق ثلاثہ قانون،آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد اب مودی حکومت اس بل کوپارلیمنٹ میں کریگی پیش

طلاق ثلاثہ قانون،آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد اب مودی حکومت اس بل کوپارلیمنٹ میں کریگی پیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist