چھتیس گڑھ میں بلاس پور کے ایک کانگریسی لیڈر پون دوبے کو گزشتہ جمعہ کو ایک وہاٹس ایپ گروپ پرفحش ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ آپ کو بتادیں کہ کانگریس لیڈر پون دوبے کو ان کے اس کئے کیلئے انہیں کی پارٹی کی مقامی خاتون کے ذریعے شکایت درج کرائی گئی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
ویڈیو پر خاتون لیڈران اور کارکنان نے پارٹی عہدیداران سے اس پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے پون دوبے سے کہا تھا کہ وہ اس ویڈیو کو گروپ سے ہٹائیں اور گروپ میں سب سے معافی مانگیں۔ حالانکہ دوبے نے ایسا نہیں کیا جس کے بعد کانگریس خاتون لیڈر نے دوبے کے خلاف پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔
آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ دنوں کانگریس کے ضلع جوائنٹ سکریٹری پون دوبے نے ایک فحش ویڈیو وہاٹس ایپ گروپ میں شیئر کیا تھا۔ دوبے نے ایک لڑکی کا فحش ویڈیو پوسٹ کیا تھا اور ‘آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد آیا پہلا رجحان’ لکھا تھا۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر خاتون لیڈران اور کارکنان نے پارٹی کے عہدیداران کے سامنے اعتراض ظاہر کیا اور ملزم پون دوبے کو ویڈیو ہٹانے کے ساتھ وہاٹس ایپ گروپ پر معافی مانگنے کو کہا۔ لیکن دوبے کے ذریعے ایسا نہیں کئے جانے پر بلاک کانگریس کی صدر سمیت دیگر خاتون لیڈران نے بدھ کو معاملے کی شکایت تھانے میں درج کرا دی جس کے بعد جمعہ کو ملزم پون دوبے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔