سابق وزیر خارجہ اور بی جے پی کی سینئر رہنما سشما سوراج کی موت پرنامناسب ریمارک کرنا پاکستانی شہری کو مہنگا پڑا۔ ٹی آرایس کے کارگزارصدر کے ٹی راماراؤ نے سشماسوراج کو اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ بھرپور خراج پیش کیا تو پاکستانی شہری شعیب انصاری نے طنزیہ ریمارک کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ”کشمیر کی بد دعا لگ گئی۔ دوزخ انتظار کر رہی ہے“۔
جس پرٹی آرایس کے کارگزار صدر اور تلنگانہ کے سابق وزیر کے تارک راما راؤ نے کرارا جواب دیا ہے۔ٹوئٹر پرسرگرم اس شخص نے اپنی پہچان پڑوسی ملک پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف پارٹی کے کارکن کے طورپرظاہرکی ہے۔ اس ٹویٹراکاؤنٹ کے مطابق اس کا نام شعیب انصاری نے سشماسورا ج کی موت پر انتہائی ناموزوں ریمارک کئے۔اس شعیب انصاری کا یہ ریمارک بالواسطہ طورپر کشمیر کے خصوصی درجہ کو ظاہر کرنے والے آرٹیکل 370کوحذف کرنے کے پس منظر میں تھا۔
انصاری کے اس ٹوئیٹر ہینڈل ”میں پاکستان ہوں“ پرپاکستان کا پرچم بھی لگا تھا۔تارک راما راؤ نے اس ریمارک پر اپنے انداز میں شدید ردعمل کا اظہار کیا اور اس کا کرارا جواب دیتے ہوئے شعیب سے کہا کہ ”اس رہنما کی بے وقت موت کے بعد کیا گیا یہ ریمارک یقینی طورپرمضحکہ خیز ہے، اس سے تمہاری کھوکھلی ذہنیت کا پتہ چلتا ہے۔شعیب، اگرچہ کہ تمہارا تعلق پاکستان سے ہے جیسا کہ تمہارا پروفائل بتارہا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ سشما سوراج جیسی رہنما جنہوں نے اپنی تمام زندگی عوام کی خدمت کی، کے احترام کے لئے کچھ ہمت اور شائستگی اکٹھا کریں“۔