پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

دارالعلوم دیوبند جرمانہ ادا کرنے اور نقشہ جمع کرنے کے لئے تیار:لائبریری کی جانچ کے لئے پہنچے اعلیٰ افسران

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اگست 4, 2019
in بھارت
0 0
0
دارالعلوم دیوبند جرمانہ ادا کرنے اور نقشہ جمع کرنے کے لئے تیار:لائبریری کی جانچ کے لئے پہنچے اعلیٰ افسران
0
SHARES
650
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند
دار العلوم دیوبند کی زیر تعمیر شاندار لائبریری کی تعمیر کے لئے این او سی نہ ہونے، قانونی ضابطوں پر عمل نہ کرنے اور لائبریری کی چھت پر ہیلی پیڈ بنائے جانے کی شکایات کے بعد آج ڈی ایم سہارنپور، ایس ایس پی، ایس ڈی ایم، پی ڈبلیو ڈی کے انجینئر سمیت اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم مع پولیس فورس کے موقع معائنہ اور جانچ کے لئے دار العلوم دیوبند پہنچی۔ جانچ ٹیم نے دار العلوم انتظامیہ اور کارگذار مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی کے ساتھ لائبریری کا موقع معائنہ کیا اور تعمیر سے متعلق دستاویزات بھی چیک کئے۔گزشتہ کئی دنوں سے دارالعلوم کی لائبریری کی جانچ کا معاملہ چل رہاتھا ،جس کے لئے آج صبح تقریباً گیارہ بجے ڈی ایم آلوک اور ایس ایس پی دنیش کمار پی سمیت اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم نے دارالعلوم دیوبند پہنچ کر جمعیة علما ءہند کے صدر مولانا سید ارشد اور کارگزار مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی سے ملاقات کی۔اس کے بعد انہوںنے لائبریری کا معائنہ کیا اور لائبریری کی باریک بینی سے جانچ کرتے ہوئے اس کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی ۔ بعد ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی ایم نے بتایا کہ ہمیں رپورٹ ملی تھی کہ دار العلوم دیوبند میں لائبریری کی ایک بہت وسیع وعریض کئی منزلہ عمارت بغیر نقشہ پاس کرائے تعمیر کرائی جارہی ہے اور عمارت کی ٹیرس پر ہیلی پیڈ بنایا جارہا ہے۔ ڈی ایم نے بتایا کہ ابتدائی جانچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لائبریری کے بالائی حصہ پر ہیلی پیڈ نہیں بنایا جارہاہے، وہیں دارالعلوم دیوبند ہر طریقہ سے انتظامیہ کے تعاون کے لئے تیار ہے اور دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ پینلٹی وغیرہ بھرنے کے لئے بھی تیار ہے اور سرکاری کاموں میں تعاون کررہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ضلع مجسٹریٹ آلوک پانڈے نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی کے انجینئر جانچ کے بعد اپنی رپورٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر این اوسی کے تعمیر کی جارہی لائبری کے معاملہ میں قواعد وضوابط کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی ایم آلوک پانڈے نے بتایا کہ دار العلوم انتظامیہ جانچ کے عمل میں مکمل طور سے تعاون کر رہی ہے وہ جرمانہ بھرنے کے لئے بھی تیار ہے،اسلئے اس میںکمپاو¿نڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمپاونڈنگ کے لئے جرمانہ کتنا ہوگا یہ ابھی طے نہیں ہے۔ اس دوران ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار، سی او دیوبند اجے شرما، دیوبند کوتوالی انچارج آنند دیو مشر، پی ڈبلیو ڈی کے انجینئر اور تحصیلدار کے علاوہ بڑی تعداد میں پولیس فورس موجود رہی۔
وہیںدار العلوم دیوبند کے استاذ حدیث اور بزرگ عالم دین و جمعیة علماءہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے نقشے لازمی طور پر متعلقہ محکمہ سے پاس ہونے سے متعلق کئے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دار العلوم دیوبند کو کبھی اس سلسلہ میں نہیں چھیڑا گیا اس لئے ادارہ کے تعمیراتی کام بھی اسی طرح چلتے رہے۔ مولانا سید ارشد مدنی نے کہا لیکن اب اس طرف توجہ دلائی گئی ہے تو آئندہ اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ دار العلوم دیوبند کے کارگزار مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی نے بھی لائبریری کے بالائی حصہ پر ہیلی پیڈ بنائے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹس کے جواب میں وضاحت کردی گئی تھی کہ ادارہ میں صرف لائبریری تعمیر کی جارہی ہے۔ ہیلی پیڈ نہیں بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ کمپاو¿نڈ نقشہ جمع کرنے اور جرمانہ کی ادائیگی کے لئے تیار ہے۔ وہیں جامع مسجد کلاں سہارنپور کے منیجر مولانا فرید مظاہری،شعبہ اوقاف سے مولوی محمد مرتضی ، مولوی محمد اسجد،مولوی شفیق احمد سمیت بڑی تعداد میں دارالعلوم دیوبند سے منسلک افراد بھی موجودرہے۔
ودیگر عملہ نے بھرپور تعاون کیا۔

Tags: اتر پردیشبھارت
Previous Post

صحافیوں کے ذریعہ وزارت مالیات کے پریس کانفرنس کا کیا بائیکاٹ

Next Post

جموں و کشمیر: آنے والے دن بتائیں گے کہ کیا ہوگا اس فیصلہ کا اثر

Next Post
جموں و کشمیر: آنے والے دن بتائیں گے کہ کیا ہوگا اس فیصلہ کا اثر

جموں و کشمیر: آنے والے دن بتائیں گے کہ کیا ہوگا اس فیصلہ کا اثر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist