وادی میں امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو جلد از جلد جگہ خالی کرنے کی ایڈوائزری کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔ جمعہ کی شام سے جاری کی گئی اس ایڈوائزری کے بعد ہونچھ، تاجوری، ڈوٹہ، اور کشتواڑہ جیسے سیکٹروں میں افراتفری کا ماحول ہے۔ مقامی لوگ اسے کسی بڑے حادثے کی آہٹ مان رہے ہیں اور روزمرہ کی ضرور کے سامان کے ساتھ ہی راشن کی خریداری شروع کردی گئی ہے۔ یہاں تک کہ پٹرول پمپوں پر بھی لوگوں کی لمبی قطار لگ گئی ہے۔
افواہوں کے منظر لوگ اپنے گھروں میں روزمرہ کا سامنا جمع کرنے لگے ہیں۔ حالات یہ ہوگئے ہیں کہ کئی پٹرول پمپ پر پٹرول اور ڈیزل ختم ہوگئے ہیں۔ اے ٹی ایم کے باہر بھی لمبی قطاریں لگی نظر آرہی ہیں۔ میڈیکل شاپ پر لوگ ضرورت کی دوائیاں خریدتے نظر آرہے ہیں۔
اسکول بند کرنے کی پھیلی افواہ:جموں۔کشمیر کے ڈویزنل کمشنر بصیر احمد خان نے کہا کہ کرفیونہیں لگایا گیا ہے انہ ہی اب تک ایسا کوئی فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسکول بند نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن بنائے رکھنے کیلئے محکمہ داخلہ نے پختہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایڈوائزری جاری کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری خبر: ‘آرٹیکل 35اے: کشمیر مسئلے پر گورنر ستیہ پال ملک کی صفائی، ’35اے کو ہٹائے جانے کی کوئی تیاری نہیں
غور طلب ہے کہ جموں۔کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے جمعہ کی رات کو کہا کہ امرناتھ یاترا کو بیچ میں روکنے کو دیگر مسائل کے ساتھ جوڑ کر غیر ضروری خوف پیدا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سیاسی لیڈران سے اپنے حامیوں سے امن بنائے رکھنے اور افواہوں پر بھروسہ نہ کرنے کہ اپیل کرنے کی درخواست کی ہے۔
راج بھون سے جاری ایک بیان کے مطابق وفد نے حکومت کےذریعے جاری کئے مشاورت سمیت دن میں ہوئے واقعات سے وادی کشمیر میں خوف کا ماحول پیدا ہونے کے بارے میں تشویش ظاہر کی۔ حکومت نے امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں سے جلد از جلد لوٹنے کیلئے کہا ہے۔