جنسی جرائم تحفظ اطفال (ترمیمی) بل 2019 )پاکسو) پرخطاب کرتے ہوئے جیا بچن اپنی جذبات پرقابو نہیں کرسکیں اورروپڑیں۔ سال 2014 میں دہلی میں ہوئےنربھیا آبروریزی معاملےکولےکر جیا بچن اپنےآنسونہیں روک سکیں۔ انہوں نےکہا کہ پہلے والدین لڑکیوں کے لئےڈرتے تھے، لیکن اب صرف لڑکیاں ہی نہیں بلکہ لڑکے بھی محفوظ نہیں ہیں۔
راجیہ سبھا میں جنسی جرائم تحفظ اطفال (ترمیمی) بل 2019 )اکسو) پاس ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ اس ترمیم میں وزارت نے اس میں تصویروں، ڈیجیٹل اورکمپیوٹرسے پیدا ہونے والی پورنو گرافک چیزوں کوبھی اس کی تعریف میں شامل کرلیا ہے۔
وزارت نے نیشنل کرائم ریکارڈس بیوروکو یہ بھی مشورہ دیا ہےکہ وہ اب سے بچوں کے تئیں جنسی جرائم معاملوں کےڈیٹا کو نئی اصلاحات کےحساب سے طے کرے۔ واضح رہےکہ اس سے قبل منگل کوبچوں کےساتھ جنسی جرائم کے واقعات میں اضافہ پرقابو پانےکےمقصد سے حکومت نے راجیہ سبھا میں ایک بل پیش کیا، جس میں ایسے جرم میں قصوروارکوسزائے موت تک کی تجویزکی گئی ہے۔
اس بل میں فحش اسپانسرشپ کی خاطر بچوں کےاستعمال (چائلڈ پورنوگرافی) پرکنٹرول کےلئے بھی التزام کیا گیا ہے۔