اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home سنیما

‘ان کے ساتھ ناانصافی نہیں کریں جن پر جنسی ہراساں کا الزام لگا’

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
جولائی 18, 2019
in سنیما
0 0
0
‘ان کے ساتھ ناانصافی نہیں کریں جن پر جنسی ہراساں کا الزام لگا’
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بولی وڈ اداکار اجے دیوگن ہمیشہ ہی خواتین کے حقوق کے لیے بات کرتے نظر آتے ہیں تاہم اپنے ایک نئے انٹرویو میں اداکار نے ان کے سپورٹ میں بھی بیان جاری کردیا جن پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا جاچکا ہے۔

فلم فیئر کو دیے اپنے ایک انٹرویو میں اداکار نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی ‘می ٹو’ مہم اور ایک ایسے اداکار کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بات کی جن پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ‘کسی پر الزام لگانے اور اس پر الزام ثابت ہونے، ان دونوں باتوں میں فرق ہے، ایسے لوگوں کے ساتھ بالکل کام نہیں کرنا چاہیے جن پر لگا الزام ثابت ہوچکا ہے، لیکن جن پر لگا الزام ابھی ثابت نہیں ہوا، ہم ان کے ساتھ ذیادتی نہیں کرسکتے، ان کے خاندان کا کیا ہوگا؟ میں ایک ایسے شخص کو جاننا ہوں جن پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا اور ان کی بیٹی اس حد تک صدمے کا شکار ہوگئی کہ اس نے کھانا پینا اور اسکول جانا تک چھوڑ دیا’۔

یاد رہے کہ بولی وڈ اداکار آلوک ناتھ پر بھی خواتین نے ریپ اور جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا اور آلوک ناتھ پر ان الزامات کے بعد اجے دیوگن کو اس وقت تنازعات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ آلوک کے ساتھ اپنی فلم ‘دے دے پیار دے’ میں کام کررہے تھے۔

50 سالہ اجے دیوگن کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ‘جب اس می ٹو مہم کا آغاز ہوا، اس وقت میں نے اور میری پوری ٹیم اور انڈسٹری میں موجود میرے ساتھیوں نے مل کر فیصلہ کیا تھا کہ ورک پلیس پر موجود تمام خواتین کا احترام کرتے ہیں اور ہمیشہ کریں گے اور ان کے ساتھ ہونے والی کسی ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گے اور آج بھی میرے اس فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘آلوک ناتھ کو فلم سے ہٹانے کا فیصلہ میں اکیلے نہیں کرسکتا تھا، اس معاملے میں فلم کی پوری ٹیم فیصلہ کرتی ہے، میں دوبارہ سے ایک اداکار کو تبدیل کرکے پوری شوٹنگ دوبارہ نہیں کراسکتا تھا، اس کے لیے مزید بجٹ کی ضرورت پڑتی اور اس کا بھی میں فیصلہ نہیں لے سکتا، یہ فیصلہ فلم ساز کے ہاتھوں میں تھا’۔

اجے دیوگن کے بیان کے مطابق تو ان کے خواتین پر بھروسہ کرنے کے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی البتہ ان کے اس نئے انٹرویو سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بہت کچھ تبدیل ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ آلوک ناتھ کو بولی وڈ میں سنسکاری اداکار کہا جاتا تھا جو اپنی زیادہ تر فلموں میں ایسے کردار ادا کرتے تھے جنہیں دیکھ کر کوئی نہیں سوچ سکتا تھا کہ آلوک ناتھ بھی کسی کو ہراساں کرسکتے ہیں۔

آلوک ناتھ پر پروڈیوسر اور ہدایت کار ونتا نندا اور اداکارہ تونیت نشان نے می ٹو مہم کا سہارا لیتے ہوئے جنسی ہراساں اور ریپ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت میں می ٹو مہم کا آغاز اداکارہ تنوشری دتہ نے کیا تھا جب انہوں نے گزشتہ سال ایک انٹرویو میں معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔

Tags: بھارتبی جے پیکانگریس
Previous Post

عالمی عدالت سے کلبھوشن کی سزائے موت پر روک،پاکستان کو فیصلے پر نظر ثانی کرنے کاحکم

Next Post

ایران نے اپنا ڈرون مار گرانے کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا

Next Post
ایران نے اپنا ڈرون مار گرانے کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا

ایران نے اپنا ڈرون مار گرانے کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist