یوپی ،17جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
ہاتھرس میں مذہبی تنظیم ہندو یوا واہنی کے کارکنوں نے سڑک پر نماز پڑھنے کا احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ہی ’ہنومان چالیسا‘ کا ورد کیا۔رپورٹ کے مطابق ایچ وائی ای کارکنوںکے ایک گروپ نے سنکدرا راﺅ علاقے میں ایک ہنومان مندر کے باہر بیٹھ کر ایک گھنٹے تک مسلسل ’ہنومان چالیسا‘ کا ورد کیا۔ایچ وائی ای کے ایک رکن نے کہا کہ وہ مسلسل ہر منگل کو اس وقت تک ’ہنومان چالیسا‘ کا ورد کرتے رہیں جب تک سڑکوں پر نماز پڑھنا بند نہیں ہو جاتا۔ایچ وائی ای کے کارکن روندر کمار سنگھ نے کہاکہ جمعہ کو مسلم کمیونٹی کے باہر نماز پڑھنے سے سڑک جام ہو جاتی ہے، جس سے لوگوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر وہ ایسا کرنا بند کردیں، تو ہم بھی رک جائیں گے۔ورنہ ہر منگل کو تمام ہنومان مندروں کے باہر ہنومان چالیسا پڑھاجائے گا۔اس مسئلے پر پولیس انتظامیہ نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے کہاکہ اسے لے کر کوئی شکایت نہیں آئی ہے اور کوئی پریشانی سامنے نہیں آئی ہے، ایسے میں اس پر ہم کچھ نہیں کر سکتے۔