۔لوک سبھا انتخابات کے بعد راہل گاندھی سمیت تمام بڑے لیڈروں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔اپنے خط میں پی سی چاکو نے لکھا کہ نام نہاد ترجمان غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر اے آئی سی سی کے فیصلوں کو سوالوں کے گھیرے میں لا رہے ہیں
نئی دہلی ،17جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
کرناٹک اورگواکے بعداب دہلی کانگریس کی رشہ کشی باہر آتی نظر آ رہی ہے۔دہلی کانگریس کے انچارج پی سی چاکو نے دہلی ریاستی صدرشیلادکشت کوخط لکھا ہے۔خط میں پی سی چاکونے لکھاہے کہ آپ کی صحت ٹھیک نہیں ہے، ایسے میں تین ایگزیکٹو چیئرمین آزادانہ طورپرکام کریں گے اور اپنے فیصلے کے بارے میں اپنی رپورٹ دیں گے۔آپ کو بتا دیں کہ پی سی چاکو نے خط میں تینوں ایگزیکٹوچیئرمین ہارون یوسف، راجیش للوٹھیا اور دےوےدر یادو کا ذکر کیا ہے۔دہلی کانگریس میں یہ پھوٹ اس وقت دیکھنے کو ملی ہے جب کانگریس پر قیادت کابحران منڈلا رہا ہے۔لوک سبھا انتخابات کے بعد راہل گاندھی سمیت تمام بڑے لیڈروں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔اپنے خط میں پی سی چاکو نے لکھا کہ نام نہاد ترجمان غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر اے آئی سی سی کے فیصلوں کو سوالوں کے گھیرے میں لا رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ آپ سے ایک بار اور عرض کرتا ہوں کہ ایگزیکٹو چیئرمین کے ساتھ ملاقات کرکے پارٹی سے جڑے مسائل پر بحث کریں۔پی سی چاکو کے مطابق شیلادکشت صحت مند نہیں ہیں اور پی سی چاکے کو کسی بھی خط کا جواب نہیں دے رہی ہیں۔لہٰذا ایگزیکٹو چیئرمین ڈی سی سی صدراور بلاکوں کے صدرکی میٹنگیں کریںگے تاکہ ان علاقوں میں پارٹی کی سرگرمیوں کو نافذکیا جا سکے۔اس کی رپورٹ آپ کو سونپی جائے گی۔انہوں نے لکھا کہ اسمبلی انتخابات میں چند ماہ رہ گئے ہیں ایسے میں عوامی سطح پر تمام تیاریوں کوجلدسے جلدمکمل کیا جانا ضروری ہے۔