راجستھان : ہجومی تشدد اور دہشت گردوں کی بھیڑ نے اب عام مسلمانوں کے ساتھ پولس اہلکار پر بھی حملہ شروع کردیاہے ۔ ایک ایسا ہی واقعہ راجستھان میں پیش آیاہے جہاں45 سالہ ہیڈ کانسٹیبل عبد الغنی پر ایک بھیڑ نے حملہ کرکے جان سے مار دیاہے ۔
ملت ٹائمز کو حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق عبد الغنی محمد راجستھان کے راجسمند ضلع کے بھیم پولس اسٹیشن پر تعینات تھے ۔ سنیچر کو وہ ایک گاﺅں میں زمینی تنازع کے کیس کی تحقیق کیلئے گئے تھے ۔ بائک سے واپس لوٹتے وقت ہمالیا کیبر گاﺅںمیں پانچ چھ لوگوں نے اسلحہ سے غیر متوقع پر طور پر انہیں نشانہ بنایا اور رڈ ،تلوار اور دیگر چیزوں سے حملہ شروع کردیا ۔ پولس آفیسر عبد الغنی محمد کو شدید چوٹ آئی ، پورا بدن زخمی ہوگیا اور وہیں پر موت ہوگئی ۔ کچھ دیر بعد پولس وہاں پہونچی اورعبد الغنی کو ایک ہیلتھ سینٹر لے گئی۔
ایڈیشنل پولس سپرینٹنڈینٹ راجیش گپتا نے بتایاکہ عبد الغنی کے جسم پر زخموں کو متعدد نشانات ملے ہیں اور ہجومی تشدد کے وہ شکا رہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایاکہ سی سی ٹی وی کیمرا کی مدد سے وہ مجرموں کو شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم اب تک پولس کسی کو گرفتار نہیں کرسکی ہے ۔