اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

جئے شری رام نہ کہنے پر مدرسے کے طلبا سے مارپیٹ کا الزام، 1 گرفتار

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
جولائی 13, 2019
in بھارت
0 0
0
جئے شری رام نہ کہنے پر مدرسے کے طلبا سے مارپیٹ کا الزام، 1 گرفتار
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اتر پردیش : کے اناؤ ضلع میں ایک مدرسے کے طلبا نے کچھ لوگوں پر جئے شری رام نہ بولنے پر کرکٹ کے بلے سے پیٹنے کا الزام لگایا ہے۔جن ستا کی رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کو اناؤ کے صدر علاقے کے جی آئی سی گراؤنڈ میں ہوا، جہاں طالب علم کرکٹ کھیل رہے تھے۔ یہاں مبینہ طور پررائٹ ونگ  گروپ سے جڑے کچھ نو جوانوں نے ان طالب علموں سے مارپیٹ کی اور بھاگنے پر ان پر پتھراؤ بھی کیا ۔

زخمی طالب علموں کا الزام ہے کہ ان کو جئے شری رام بولنے کے لیے مجبور کیا گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے طالب علموں کو علاج کے لئے بھیجا۔ سی او امیش تیاگی نے بتایا کہ مدرسے کے طالب علموں کو طبی مدد فراہم کرائی گئی ہے۔

تیاگی نے بتایا، ‘ جامع مسجد کے پاس ایک مدرسہ ہے، جس کے طلبا جی آئی سی گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے جاتے ہیں۔ جمعرات کو جب طالب علم کرکٹ کھیل رہے تھے تو کچھ لوگوں سے ان کا تنازعہ ہو گیا۔ متاثرین کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں تین طالب علم زخمی ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مدد سے ملزمین کی پہچان کی گئی ہے۔ ‘

اناؤ کے ایس پی ایم پی ورما نے بتایا کہ پولیس جبراً جئے شری رام کے نعرے لگوانے کے الزامات کی جانچ‌کر رہی ہے، جس کی تصدیق جانچ‌کے بعد ہی ہوگی۔غور طلب ہے کہ صدر کوتوالی علاقے میں دارالعلوم فیض عام نام کا مدرسہ ہے۔

مدرسے کے مولانا نعیم خان کے مطابق، ‘ جمعرات دوپہر کی نماز کے وقت 10 سے 15 بچے کرکٹ کھیلنے کے لئے جی آئی سی گراؤنڈ پہنچے تھے۔ یہاں 3-4 نوجوان آئے اور بچوں کو بھلابرا کہتے ہوئے مبینہ طور پر ‘جئے شری رام ‘ بولنے کو کہا۔ منع کرنے پر ان کو بیٹ چھین‌کر پیٹا گیا۔ بچے بچ‌کر بھاگے تو ان کو پتھر مارے گئے۔ کچھ لڑکوں کو چوٹیں آئیں ہیں۔ لڑکوں کے کرتے بھی پھاڑ دئے گئے۔ ایک لڑکے کی سائیکل توڑ دی گئی۔ ‘

شروعاتی تفتیش میں حملہ کرنے والے تین لڑکوں کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شناخت کی گئی ہے۔ ان میں سے ایک کی گرفتاری بھی ہو گئی ہے۔ یہ ایک مبینہ ہندووادی تنظیم سے بتائے جا رہے ہیں۔مدرسہ اور جامع مسجد کے افسروں نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے اور ایسا نہ ہونے پر مظاہرہ کرنے کی وارننگ  دی ہے۔

Tags: اتر پردیشبھارتبی جے پیکانگریسکیجریوالیوگی حکومت
Previous Post

بی جے پی کا مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کی آباد کاری کا منصوبہ

Next Post

راجستھا ن میں 45 سالہ عبد الغنی محمد پولس آفیسر پر ہیجومی دہشت گردوں کاحملہ

Next Post
راجستھا ن میں 45 سالہ عبد الغنی محمد پولس آفیسر پر ہیجومی دہشت گردوں کاحملہ

راجستھا ن میں 45 سالہ عبد الغنی محمد پولس آفیسر پر ہیجومی دہشت گردوں کاحملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist