پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home سیاست

جئے شری رام کے تبصرے پر میگھالیہ کے گورنر نے امرتیہ سین سے کہا؛ اپنے کام پر توجہ دیں

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
جولائی 9, 2019
in سیاست
0 0
0
جئے شری رام کے تبصرے پر میگھالیہ کے گورنر نے امرتیہ سین سے کہا؛ اپنے کام پر توجہ دیں
0
SHARES
80
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: میگھالیہ کے گورنر تتھاگت رائے  نے اتوار کو نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کے ’جئے شری رام‘سے جڑے تبصرے کی تنقید کی ہے۔ رائے نے کہا کہ امرتیہ سین نے اکانومکس میں  نوبل ایوارڈ جیتا ہے اور ان کو اپنے موضوع پر توجہ دینی چاہیے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق؛امرتیہ سین کے حالیہ تبصرے کے بارے میں پوچھے جانے پر رائے نے کہا،’  رام راجا تلا اور سیرام پور مغربی بنگال میں ہے یا کہیں اور؟ کیا ہم بھوت -پریت سے ڈرتے ہوئے رام رام نہیں کہتے؟ انھوں نے اکانومکس میں نوبل ایوارڈ جیتا ، ان کو اپنے موضوع پر توجہ دینی چاہیے۔’

غور طلب ہے کہ گزشتہ جمعہ کو امرتیہ سین نے کہا تھا،’ ان دنوں ملک میں جئے شری رام کا نعرہ لوگوں کو پیٹنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہےاور  اس کا بنگالی تہذیب سے کوئی لینا-دینا نہیں ہے۔ ‘کولکاتا کی جادھو پور یونیورسٹی میں ایک پروگرام کے دوران امرتیہ سین نے کہا تھا، ‘ ماں درگا ‘ کے جئے کارے  کی طرح ‘ جئے شری رام ‘ کا نعرہ بنگالی تہذیب سے جڑا ہوا نہیں  ہےاور اس کولوگوں کو پیٹنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انھوں نے کبھیمغربی بنگال میں رام نومی کا تہوار منائے جانے کے بارے میں نہیں سنا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس کواب  مقبولیت ملی ہے۔سین کے اس بیان کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے کہا تھا کہ فارین میں رہنے کی وجہ سے وہ زمینی حقیقت سے واقف نہیں ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا تھا  کہ’ ملک کے ہر گاؤں میں یہ نعرہ ( جئے شری رام) لگایا جاتا ہے۔ امرتیہ سین شاید بنگال کو نہیں جانتے ہیں۔ کیا وہ بنگالی اور ہندوستانی تہذیب کو جانتے ہیں؟ جئے شری رام ہر گاؤں میں بولا جاتا ہے۔ اب اس کو پورا بنگال کہتا ہے۔ ‘

وہیں آسن سول سے ایم پی بابل سپریونے ‘جئے شری رام ‘ کے تبصرے کے لیے امرتیہ سین کی عمر کو لے کر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انھوں نے کہا تھا،’ یہ سر امرتیہ سین کی عمر ہے جو بول رہی ہے نہ کہ ان کا دماغ،ورنہ ان کو سمجھ میں آتا کہ مغربی بنگال میں ‘جئے شری رام’کا نعرہ کسی مذہب سے جڑا ہونے کے بجائے احتجاج کی علامت ہے۔ یقینی طور پر ‘جئے شری رام’ لوگوں کو پیٹنے کے لیے نہیں بلکہ تشدد کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے ہے۔’

Tags: بھارتبی جے پیکانگریسکیجریوال
Previous Post

سعودی مملکت اور عوام سوگ میں ڈُوب گئے سعودی شہزادی الجواہرا بنت عبدالعزیز انتقال فرما گئیں

Next Post

بی جے پی کا مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کی آباد کاری کا منصوبہ

Next Post
بی جے پی کا مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کی آباد کاری کا منصوبہ

بی جے پی کا مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کی آباد کاری کا منصوبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist