لوک سبھا انتخابات کی انتخابی جنگ کے درمیان رہنماؤں کے ایسے بیان سامنے آ رہے ہیں جو بحث کا موضوع بن ہی جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک بیان وزیر اعظم نریندر مودی کا آیا ہے، جو سوشل میڈیا پر ٹرولرس کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے بھی نشانے پر ہیں۔راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے بھی پی ایم مودی کے رڈار والے بیان پر طنز کیاہے۔لالو نے لکھا ہے کہ:’ہٹ بڑھبک تیرا دھیان کدھر ہے، رڈر ادھر ہے‘۔دراصل وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے بالاکوٹ اسٹرائیک پر بیان دیا ہے۔اسی انٹرویو کے دوران مودی نے کہا کہ ‘ایئر اسٹرائیک کے دن موسم ٹھیک نہیں تھا۔ اس دن ماہرین کا خیال تھا کہ اسٹرائیک دوسرے دن کی جائیں،لیکن میں نے انہیں مشورہ دیا کہ واقعی بادل ہماری مدد کرے گا اور ہمارے لڑاکا طیارے رڈرا کی نظروں میں نہیں آئیں گے۔بس پی ایم کے اس بیان کے آنے کی تاخیر تھی، پھر اپوزیشن جماعتوں نے پی ایم کے بیان پر طنز کرنے شروع کر د یئے۔