پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اپنی ذہنی سوچ کو میرے والد پر تھوپنا بھی آپ کو نہیں بچا پائے گا۔راجیوگاندھی کے بارے میں مودی کے بیان پر راہل گاندھی کا ردعمل

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
مئی 6, 2019
in بھارت, سیاست
0 0
0
اپنی ذہنی سوچ کو میرے والد پر تھوپنا بھی آپ کو نہیں بچا پائے گا۔راجیوگاندھی کے بارے میں مودی کے بیان پر راہل گاندھی کا ردعمل
0
SHARES
36
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی پر وزیر اعظم نریندر مودی کے تبصرہ کے پس منظر میں شدید حملہ کیا اور کہا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے اور انہیں کوئی بچا نہیں پائے گا۔
راہل گاندھی نے اتوار کو ٹوئٹ کیا کہ ان کے والد پر حملہ کرنا بھی مودی کو بچا نہیں پائے گا، انہوں نے کہا ”مودی جی، جنگ ختم ہو چکی ہے، آپ اپنے اعمال کا انتظار کر رہے ہیں، اپنی ذہنی سوچ کو میرے والد پر تھوپنا بھی آپ کو بچا نہیں پائے گا۔ پیار و خلوص کےساتھ – راہل“۔
کانگریس کی سینئر جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی وزیر اعظم پر شہید کی توہین کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وزیر اعظم نے بے لگام سنکی پن میں ایک نیک اور پاک صفت انسان کی شہادت کی توہین کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ”شہیدوں کے نام پر ووٹ مانگ کر ان کی شہادت کو نیچا دکھانے والے وزیر اعظم نے کل اپنی بے لگام سنکی پن میں ایک نیک اور پاک صفت انسان کی شہادت کو رسوا کیا۔ امیٹھی کے عوام اس کا جواب ضرور دیں گے جن کے لئے راجیو گاندھی نے اپنی جان دی۔ جی ہاں مودی جی، یہ ملک ’دھوکہ بازی کو کبھی معاف نہیں کرتا“۔
نریندر مودی ہفتہ کو ایک انتخابی ریلی میں بوفورس گھوٹالے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے راجیو گاندھی کا بغیر نام لئے حملہ کیا تھا۔ مودی نے کہا تھا ”آپ کے (راہل گاندھی) والد صاحب کو آپ کے راج درباریوں نے طمطراق کے ساتھ کلین بنا دیا تھا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے بدعنوان نمبر ون کے طور پر ان کی زندگی ختم ہو گئی۔ نامدار یہ تکبر آپ کو کھا جائے گا۔ یہ ملک غلطیاں معاف کرتا ہے، مگر دھوکے بازی کو کبھی معاف نہیں کرتا“۔
کانگریس کے دیگر رہنماو¿ں نے بھی راجیو گاندھی پر تبصرہ کرنے کے لئے مودی کی تیکھی تنقید کی ہے۔ پارٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ کیا ”مودی جی، راجیو گاندھی جی بھارت ماں کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والے ملک کے شہید تھے۔ ایک شہید کے بارے میں بھدی گالی گلوچ کرنا آپ کے شرمناک کردار اور نفرت انگیز ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

 سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی

اس بد زبانی اور جرم کی سزا ملک ضرور دے گا“۔ انہوں نے مزید کہا ”چوروں کے چوکیدار، مودی جی، یاد کریں- کانگریس کو بدنام کرنا آپ کا دہائیوں پرانا دھندہ ہے۔ راجیو جی کے خلاف ان سازشی الزامات کو دہلی ہائی کورٹ اور نومبر 2018 میں سپریم کورٹ نے سرے سے خارج کر دیا۔ شرم کیجیے!“
پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے سلسلہ میں وزیر اعظم کے بیان سے صاف ہوتا ہے کہ وہ سامنے نظر آرہی شکست سے کس قدر مایوس اور ڈرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ”مردہ شخص کے لئے کبھی برا نہ بولیں، کیا وزیر اعظم نے یہ قدیم کہاوت سنی ہے؟ کیا کوئی بھی مذہب کسی مردہ شخص کی توہین کرنے کی اجازت دیتا ہے؟“
پارٹی کے سینئر لیڈر آنند شرما نے بھی وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی پر پی ایم مودی کا بیان قابل مذمت ہے، اپنی شکست سامنے دیکھ کر پی ایم مودی گھبرا گئے ہیں، پی ایم مودی کو سیاسی خیالات و نظریات کو گھٹیا سطح پر لیجانے کے لئے یاد کیا جائے گا۔
انڈین اوورسیز کانگریس کے سربراہ سیم پترودا نے کہا کہ کل راجیو گاندھی کے بارے میں وزیر اعظم نے جو کہا، اس سے ہم غمزدہ ہیں، عام طور پر ملک کا وزیر اعظم لوگوں کے لئے بولتے ہیں، یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔

Tags: بھارتبی جے پیکانگریسکیجریوال
Previous Post

مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی رہنما قتل

Next Post

خوش آمدید اے ماہِ صیام!

Next Post
خوش آمدید اے ماہِ صیام!

خوش آمدید اے ماہِ صیام!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist