پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

رمضان کے پیش نظر سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو ہدایت ۔ صبح سات بجے کے بجائے 5 بجے سے کرائی جائے ووٹنگ

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
مئی 3, 2019
in بھارت, سیاست
0 0
0
رمضان کے پیش نظر سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو ہدایت ۔ صبح سات بجے کے بجائے 5 بجے سے کرائی جائے ووٹنگ
0
SHARES
97
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

رمضان کا مہینہ شروع ہونے والا ہے اور عام انتخابات میں کچھ مراحل کی ووٹنگ ابھی باقی ہے۔ ان مراحل میں مسلم روزہ داروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا ہے کہ کیا رمضان کے دوران صبح 7 بجے کی جگہ صبح 5 بجے سے ووٹنگ کروائی جا سکتی ہے؟ سپریم کورٹ نے لوک سبھا انتخابات کے آئندہ مرحلے کی پولنگ تھوڑی جلد شروع کرنے سے متعلق ایک عرضی پر مناسب حکم جاری کرنے کی انتخابی کمیشن کو جمعرات کو ہدایت بھی دی۔
دراصل چیف جسٹس رنجن گوگوئی ،جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیوکھنہ کی بنچ نے پیشہ سے وکیل نظام پاشا کی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ عرضی گزار کی درخواست پر غور کرے اور اس پر مناسب حکم جاری کرے۔ نظام پاشا نے یہ عرضی اس لیے ڈالی تھی کیونکہ گرمی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے اور رمضان میں مسلمان روزہ سے رہیں گے۔
عرضی گزارکی طرف سے سینئر وکیل میناکشی اروڑہ نے بنچ کے سامنے اپنی بات رکھی۔ انھوں نے بنچ سے درخواست کی کہ محکمہ موسمیات نے آنے والے باقی کے تین مرحلوں کی پولنگ کے دوران شدید گرمی کا اندیشہ ظاہر کیاہے اور ساتھ ہی مسلم بھائیوں کا مبارک رمضان بھی شروع ہورہاہے۔اس کے مدنظر پولنگ مقررہ وقت صبح سات بجے سے شروع کرنے کے بجائے کچھ پہلے شروع کرنے کی ہدایت کمیشن کودی جائے۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ گرم ہواو¿ں کے جھونکوں کی وجہ سے شام کو پولنگ کے اوقات میں توسیع صحیح نہیں ہوگی اس لیے صبح کے وقت ہی پولنگ جلد شروع ہونی چاہیے۔
قابل غور ہے کہ انتخابات شروع ہو جانے کے بعد جب تک کوئی بڑا معاملہ پیش نہیں آتا ہے، سپریم کورٹ انتخابی کمیشن کے کام میں مداخلت نہیں کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ نے کوئی فیصلہ سنانے کی جگہ انتخابی کمیشن کو ہی اس معاملے میں مناسب قدم اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔ اب یہ پوری طرح سے انتخابی کمیشن پر منحصر کرتا ہے کہ وہ کیا فیصلہ لے گا۔
واضح رہے کہ لوک سبھا الیکشن کے 4 مراحل مکمل ہو چکے ہیں اور اب صرف تین مراحل کی ووٹنگ باقی ہے۔ پانچویں مرحلہ کی ووٹنگ 6 مئی، چھٹے مرحلے کی ووٹنگ 12 مئی اور ساتویں مرحلہ کی ووٹنگ 19 مئی کو ہونی ہے۔ انتخابات کے نتائج 23 مئی کو جاری ہوں گے۔

Tags: بھارتبی جے پیکانگریسکیجریوال
Previous Post

رمضان شروع ہونے سے قبل ہی مسلم محلوں میں بجلی گل، عوام سخت پریشان عام آدمی پارٹی کو روزے میں ووٹنگ کی فکر لیکن رات بھر کی پریشانی سے سروکار نہیں؟

Next Post

پانچویں مرحلے کے لیے انتخابی مہم تھم گئی: راہل-سونیاگاندھی سمیت کئی نامور کی قسمت 6 مئی کو ای وی ایم میں ہوگی قید

Next Post
پانچویں مرحلے کے لیے انتخابی مہم تھم گئی: راہل-سونیاگاندھی سمیت کئی نامور کی قسمت 6 مئی کو ای وی ایم میں ہوگی قید

پانچویں مرحلے کے لیے انتخابی مہم تھم گئی: راہل-سونیاگاندھی سمیت کئی نامور کی قسمت 6 مئی کو ای وی ایم میں ہوگی قید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist