پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سی جے آئی پر جنسی استحصال کی مبینہ سازش کو لے کر سپریم کورٹ نے پولیس، سی بی آئی اور آئی بی چیف کو طلب کیا

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اپریل 25, 2019
in بھارت, سیاست
0 0
0
سی جے آئی پر جنسی استحصال کی مبینہ سازش کو لے کر سپریم کورٹ نے پولیس، سی بی آئی اور آئی بی چیف کو طلب کیا
0
SHARES
67
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: ہندوستان کے چیف جسٹس رنجن گگوئی کے خلاف لگے جنسی استحصال کے الزامات پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کرنے والی سپریم کورٹ کی بنچ نے بدھ کو انٹلی جنس بیورو، سینٹرل بیورو آف انویسٹی  گیشن اور دہلی  پولیس کے چیف کو اپنے چیمبر میں بلایا ہے۔اس میٹنگ میں جسٹس ارون مشرا، جسٹس آر ایف نریمن اور جسٹس دیپک گپتا سی جے آئی کے خلاف مبینہ سازش کے معاملے کی تفتیش کے بارے میں چرچہ کریں‌گے۔یہ خصوصی بنچ سی جے آئی کے خلاف خاتون کی شکایت کے قانونی ہونے یا نہ ہونے پر تبادلہ خیال نہیں کرے‌گی۔ اس کے بجائے، یہ سپریم کورٹ  کے ایک وکیل اتسو بینس کے ذریعے داخل حلف نامہ کو دیکھے‌گی جس میں کہا گیا تھا کہ رنجن گگوئی کے خلاف بڑی سازش کی گئی ہے جس میں انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور جیٹ ایرویز کے بانی نریش گوئل شامل ہیں۔

بدھ کو کورٹ میں بینس نے بنچ کو مہر بند لفافے میں ثبوت دستیاب کرائے۔ اس میں بینس کے دعویٰ کے مطابق، ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فوٹیج بہت کچھ سامنے لائے‌گا۔اپنے حلف نامہ میں وکیل نے کہا تھا کہ وہ جو انکشاف کر رہا ہے اس کی وجہ سے اس کو ایک ایسا زہر دےکر مارا جا سکتا ہے جس کا پتہ نہیں لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے اس کی حفاظت بڑھا دی۔لائیو لاء  کے مطابق، بنچ کا یہ بھی ماننا ہے کہ جنسی استحصال کا الزام بھی سازش کا حصہ ہے حالانکہ، انہوں نے خاتون کا کی باتیں نہیں سنی  ہیں۔

جسٹس ارون مشرا نے کہا، ‘سی جے آئی گگوئی سسٹم صاف کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کچھ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی کسی سی جے آئی نے کوشش نہیں کی۔ وہ بنا کسی ڈر‌کے کام کر رہے تھے۔ ‘سنیچر کو ہوئی سماعت میں جسٹس گگوئی نے الزام لگایا تھا کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزام ہندوستان کے چیف جسٹس کے آفس کو غیر فعال بنانے کی سازش ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے خلاف الزام لگانے والی شکایت گزار کا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔بدھ کو اٹارنی جنرل نے کورٹ میں کہا کہ بینس کا حلف نامہ ان کے فیس بک پوسٹ سے الگ ہے۔ فیس بک پوسٹ میں بینس نے غیر مطمئن ججوں کی لابی کا بھی ہاتھ بتایا تھا جبکہ حلف نامہ میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ حلف نامہ کے صحیح ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں ایک ایس آئی ٹی بنائی جانی چاہیے۔پولیس، سی بی آئی اور آئی بی تینوں کے چیف سے ملاقات کے بعد بنچ بیٹھے‌گی۔واضح ہو کہ جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت میں ایک الگ انٹرنل کمیٹی جنسی استحصال کے معاملے کی جانچ‌کر رہی ہے۔ اس نے شکایت گزار کو جمعہ کے دن پیش ہونے کا نوٹس دیا ہے۔

Tags: بھارتبی جے پیکانگریس
Previous Post

’نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بنانے کی ضرورت ہے‘

Next Post

معاوضے میں ملی رقم سے ریپ متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ مختص کریں گی بلقیس

Next Post
معاوضے میں ملی رقم سے ریپ متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ مختص کریں گی بلقیس

معاوضے میں ملی رقم سے ریپ متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ مختص کریں گی بلقیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist