جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

سری لنکا بم دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 290 پہنچی، مرنے والوں میں 6 ہندوستانی شامل

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اپریل 22, 2019
in دنیا
0 0
0
سری لنکا بم دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 290 پہنچی، مرنے والوں میں 6 ہندوستانی شامل
0
SHARES
69
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی:سری لنکا میں اتوار  کو   ایسٹر کے موقع پر مختلف گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 290 تک پہنچ گئی ہے۔ ان کے علاوہ 450 سے زائد افراد زخمی ہیں۔یہ امر اہم ہے کہ سری لنکن پولیس چیف پوجوتھ جئے سُندرا نے دس روز قبل اپنے ملکی خفیہ اداروں کو مختلف گرجا گھروں اور ہندوستانی سفارت خانے پر ممکنہ خودکش حملوں کا ایک خصوصی پیغام روانہ کیا تھا۔ پولیس چیف کے پیغام میں بتایا گیا تھا کہ خود کش حملے ایک غیر معروف تنظیم نیشنل توحید جماعت کرنا چاہتی ہے۔

سری لنکن محکمہ سیاحت نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک شدگان میں بتیس غیر ملکی شہری بھی ہیں۔ ان غیر ملکیوں کا تعلق برطانیہ، چین، امریکا، بیلجین، جاپان، بنگلہ دیش، ترکی، ہالینڈ اور ہندوستان سے ہے۔مرنے والوں میں 6ہندوستانی ہیں. وزیر خارجہ سشما سوراج نے اس کی تصدیق کی ہے۔ حکومت نے لاشوں کی شناخت کی تصدیق کے ساتھ ساتھ ملکوں کے نام کا اعلان کیا ہے۔ ان غیرملکیوں کی لاشیں کولمبو کے نیشنل ہسپتال میں رکھ دی گئی ہیں۔

دریں اثنا سری لنکا کے وزیرمملکت برائے دفاع روان ویجے وردھنے نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کولمبو کے ایک مکان پر چھاپا مار کر سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا لیکن وزیراعظم نے گرفتار ہونے والوں کی تعداد آٹھ بتائی ہے۔ پولیس کے ترجمان گوناسیکرا نے صرف اتنا بتایا کہ ان میں تین مقامی باشندے شامل ہیں۔

مکان پر چھاپے کے دوران ہونے والی فائرنگ سے تین پولیس افسروں کی ہلاکت بھی ہوئی۔ ویجے وردھنے نے ان افراد کے بارے میں کوئی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے۔ انہوں نے ان واقعات کو ’دہشت گردانہ‘ حملہ  قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ملک میں کسی شدت پسند گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت کولمبو سمیت تین مختلف مقامات پر مجموعی طور پر آٹھ دھماکے ہوئے۔ ان میں پرتعیش ہوٹلوں کے علاوہ گرجا گھروں میں یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب وہاں مسیحی باشندوں کی بڑی تعداد ایسٹر تہوار کی عبادات میں مصروف تھی۔ فی الحال ان دھماکوں کے محرکات اور ان کے پس پردہ عناصر سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نے کہا کہ ایسٹر کا مقدس دن تمام انسانوں اور خاص طور پر مسیحی برادری کے لیے سوگ اور تکلیف لے کر آیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اس موقع پر سری لنکا کی بھرپور معاونت کے لیے تیار ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہ لوگ ایسٹر کے تہوار کی خوشیاں منا رہے تھے، جب انہیں بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی ان حملوں کی مذمت کے ساتھ ساتھ سری لنکن عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

سری لنکا میں تامل ٹائیگرز کی پرتشدد مسلح تحریک کے خاتمے کے بعد یہ سب سے بدترین اور خونی حملے ہیں۔ مقامی بدھ مت کے ایک وفد نے بھی حملے کا نشانہ بننے والے گرجا گھر پہنچ کر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔ ابھی تک کسی مذہبی یا نسلی گروپ یا تنظیم نے ان دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Tags: بھارت
Previous Post

راہل گاندھی عوام کی پہلی پسند : مودی کے لئے خطرے کی گھنٹی

Next Post

بلقیس بانو کو ملا انصاف، عدالت عظمیٰ نے گجرات حکومت کو معاوضہ اور ملازمت دینے کا سنایا حکم

Next Post
بلقیس بانو کو ملا انصاف، عدالت عظمیٰ نے گجرات حکومت کو معاوضہ اور ملازمت دینے کا سنایا حکم

بلقیس بانو کو ملا انصاف، عدالت عظمیٰ نے گجرات حکومت کو معاوضہ اور ملازمت دینے کا سنایا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist