اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

نریندر مودی کا مسجد پر حملے کرنے والی خاتون امیدوار کا بھرپور دفاع

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اپریل 21, 2019
in بھارت, سیاست
0 0
0
نریندر مودی کا مسجد پر حملے کرنے والی خاتون امیدوار کا بھرپور دفاع
0
SHARES
57
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتہاپسند خاتون امیدوار پراگیا سنگھ ٹھاکر کے دفاع میں سامنے آکر ہندوتا مہم کی کھلم کھلا حمایت کردی۔

خیال رہے کہ پراگیا سنگھ ٹھاکر مالے گاؤں میں قائم ایک مسجد میں بم دھماکے کروانے کے الزام میں گرفتار تھیں، جنہیں انتخابات سے قبل ہی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

اپنی رہائی کے فوراً بعد پراگیا نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی تھی جس نے انہیں بھوپال سے اپنا انتخابی امیدوار بھی نامزد کردیا تھا۔

انتہاپسند خاتون امید وار کے حوالے سے نریندر مودی نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’پراگیا کی حمایت ان تمام لوگوں کے لیے ایک جواب ہے جنہوں نے قدیم ہندو تہذیب پر دہشتگرد کا لیبل لگادیا تھا، اور اب اس سے کانگریس کو کافی نقصان پہنچے گا۔‘

بی جے پی نے اپنی سب سے بڑی حریف جماعت کانگریس کے اہم رہنما ڈگ وجے سنگھ کے مقابلے میں بھوپال میں پراگیا ٹھاکر کو انتخابی امید وار نامزد کیا تھا۔

وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کانگریس نے اپنے کاندرے استعمال کرتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے اور جج بی ایچ لویا کی موت پر جھوٹا بیانیہ پیدا کرنے کی کوشش کی۔ 

پراگیا سنگھ ٹھاکر کے دفاع میں نریندر مودی نے کہا کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی بھی ضمانت پر رہا ہیں اور دونوں امتھ اور رائے بریلی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، تو ان کے انتخابی دوڑ میں شامل ہونے پر سوالات کیوں نہیں اٹھائے جاتے۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ایک خاتون جو خود بھی سادھوی (نیک خاتون) ہیں ان کی اس طرح الزمات لگا کر تذلیل کی گئی۔

حریف جماعت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ’ان (کانگریس) کا ایک امیدوار امتھ سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے اور ایک رائے بریلی سے حصہ لے رہا ہے اور دونوں ہی ضمانت پر رہا ہوں، تو پھر ایک ایسا امیدوار جو بھوپال (بی جے پی) سے ہے اور ضمانت پر رہا ہے تو اس کے الیکشن میں حصہ لینے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟‘

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ’میں گجرات میں رہ چکا ہوں، میں نے وہاں کانگریس کے طریقہ کار کو سمجھا ہے، وہ فلم کے اسکرپٹ کی طرح سیاسی اسکرپٹ لکھتے ہیں، وہ جگہ کی تلاش کرتے ہیں وہاں ایک ہیرو اور ایک ولن لے کر آتے ہیں اور فلم بناتے ہیں، یہی ان کا طریقہ کار ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کا فیصلہ آیا اس میں کیا تھا؟ بغیر ثبوت دنیا کی ایک قدیم ترین تہذیب کو دہشت گرد تہذیب کہہ دیا‘۔

سکھ برادری پر 1984 میں ہونے والے کریک ڈاؤن کا تذکرہ کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ جب سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا قتل ہوا تو اس کے بعد ان کے بیٹے (راجیو گاندھی) نے کہا تھا کہ جب ایک بڑا درخت گرتا ہے تو زلزلہ آتا ہے، اب اس کے فوراً بعد سکھ برادری کے خلاف کریک ڈاؤن ہوا اور پھر راجیو گاندھی وزیراعظم بنے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو لوگ اس قتل عام کے چشم دید گواہ تھے انہیں بعد میں وزیر بنایا گیا، اور حال ہی میں ان میں سے ایک کو مدھیا پردیش کا وزیراعلیٰ بنادیا گیا، جب ان قتل عام کے الزام میں قید افراد کو جیلوں میں گلے سے لگایا گیا۔

Tags: بھارتبی جے پیکانگریس
Previous Post

پولیس نے مسلمان نوجوان کے جسم پر ’اوم‘ کا نشان بناکر ہندو قرار دے دیا

Next Post

راہل گاندھی عوام کی پہلی پسند : مودی کے لئے خطرے کی گھنٹی

Next Post
راہل گاندھی عوام کی پہلی پسند : مودی کے لئے خطرے کی گھنٹی

راہل گاندھی عوام کی پہلی پسند : مودی کے لئے خطرے کی گھنٹی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist