اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

پولیس نے مسلمان نوجوان کے جسم پر ’اوم‘ کا نشان بناکر ہندو قرار دے دیا

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اپریل 20, 2019
in بھارت
0 0
0
پولیس نے مسلمان نوجوان کے جسم پر ’اوم‘ کا نشان بناکر ہندو قرار دے دیا
0
SHARES
268
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تہاڑ‘ جیل کو بھارت کا سب سے محفوظ ترین اور آئیڈیل جیل بھی مانا جاتا ہے، جہاں کئی ہائی پروفائیل قیدیوں کو بھی رکھا جاتا ہے۔

تاہم اس جیل میں ہائی پروفائیل قیدیوں سمیت عام قیدیوں اور خصوصی طور پر اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کے ساتھ نامناسب رویے کی شکایات سامنے آتی رہتی ہیں۔

خبر رساں ادارے ’اے این آئی‘ کے مطابق جیل میں قید مسلمان قیدی شبیر نے دہلی کی مقامی کڑکڑڈوما کورٹ میں جیل سپرنٹنڈٹ کے خلاف شکایت کی۔

شبیر نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں بتایا کہ جیل انتطامیہ نے ان کے ساتھ وحشت ناک سلوک کرتے ہوئے نہ صرف ان کے جسم پر ہندوؤں کا مذہبی نشان ’اوم‘ بنانے بلکہ از خود انہیں ہندو بھی قرار دے دیا گیا۔

قیدی کے مطابق جب انہوں نے جیل انتظامیہ سے بیرک کے چولہے نہ چلنے کی شکایت کی تو جیل سپرنٹنڈنٹ راجیش چوہان کی شکایات پر ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا اور لوہے کی گرم دھات کے ذریعے ان کے جسم پر ’اوم‘ کا نشان بنادیا گیا۔

ساتھ ہی قیدمی نے الزام عائد کیا کہ جیل انتظامیہ نے انہیں 2 دن تک کھانا بھی نہیں دیا اور جیل میں موجود سب ہی افراد کو بتایا گیا کہ شبیر نے نوراتری کا ورت رکھا ہے اور وہ ہندو بن چکے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ رواں ماہ کے آغاز میں پیش آیا جب کہ قیدی کے ورثاء نے 12 اپریل کو کڑکڑڈوما کورٹ میں جیل انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کی۔

قیدی کے ورثاء کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ شبیر کی زندگی کو تہاڑ جیل میں خطرہ ہے اور ان کے ساتھ جیل میں وحشت ناک سلوک کیا جا رہا ہے۔

قیدی کے ورثاء کی جانب سے درخواست دائر کرنے کے بعد عدالت نے محکمہ جیل کے ڈی جی کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔

ڈی جی جیل کے مطابق محکمے کے ایک اعلیٰ افسر نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جب کہ متاثرہ قیدی کو تہاڑ جیل سے دوسری جیل منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی تحقیق کے مطابق تفتیشی ٹیم نے تہاڑ جیل کا دورہ کیا اور متاثرہ قیدی کے جسم پر بنائے گئے ’اوم‘ کے نشان کی تصدیق کی۔

عدالت نے تفتیشی ٹیم سے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی طلب کرلیں، ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ واقعے سے متعلق 22 اپریل کو سماعت ہوگی جس میں تمام متعلقہ افسران کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق شبیر کو دہلی پولیس نے 2017 میں ایک دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

شبیر پر ہتھیاروں کی منتقلی اور اقدام قتل کے تحت کیس بنا کر انہیں تہاڑ جیل منتقل کیا گیا تھا اور تاحال ان کے خلاف کوئی الزامات ثابت نہیں کیے جا سکے۔

Tags: بھارتبی جے پیکانگریسیوگی حکومت
Previous Post

نریندر مودی پر سوانح حیات نہیں کامیڈی فلم بننی چاہیے، ارمیلا

Next Post

نریندر مودی کا مسجد پر حملے کرنے والی خاتون امیدوار کا بھرپور دفاع

Next Post
نریندر مودی کا مسجد پر حملے کرنے والی خاتون امیدوار کا بھرپور دفاع

نریندر مودی کا مسجد پر حملے کرنے والی خاتون امیدوار کا بھرپور دفاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist