­
ہیمنت کرکرے پر سادھوی پرگیہ کے تبصرہ سے پھنسی بی جے پی ” سادھوی کا ذاتی بیان ہے “ کہ کر پلہ چھڑانے کی ناکام کوشش - مسلم ٹوڈے
پیر, مئی 19, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ہیمنت کرکرے پر سادھوی پرگیہ کے تبصرہ سے پھنسی بی جے پی ” سادھوی کا ذاتی بیان ہے “ کہ کر پلہ چھڑانے کی ناکام کوشش

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اپریل 19, 2019
in بھارت
0 0
0
ہیمنت کرکرے پر سادھوی پرگیہ کے تبصرہ سے پھنسی بی جے پی ” سادھوی کا ذاتی بیان ہے “ کہ کر پلہ چھڑانے کی ناکام کوشش
0
SHARES
42
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھوپال سے پارٹی کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے شہید پولس افسر ہیمنت کرکرے کے بارے میں دیئے گئے بیان کے بعد بی جے پی کی چہار سو سے سبکی ہونے کے بعد ایک طرف جہاں بی جے پی نے اس بیان سے پلہ جھاڑ لیا ہے، وہیں سادھوی پرگیہ نے کہا ہے کہ اگر اس کے بیان سے اپوزیشن کو حملہ آور ہونے کا موقع مل رہا ہے تو وہ اپنا بیان واپس لیتی ہے۔

قبل ازیں پرگیہ ٹھاکر نے دعوی کیا تھا کہ ممبئی کے انسداد دہشت گردی دستہ کے سابق سربراہ ہیمنت کرکرے نے اسے مالیگاؤں دھماکہ معاملہ میں غلط طریقہ سے پھنسایا تھا اور انہیں اپنے اعمال کی سزا ملی۔ کانگریس کی طرف سے پرگیہ کے بیان پر سخت رد عمل ظہار کیا گیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا ہے کہ شہید کے بے عزتی کرنے والے اس بیان پر وزیر اعظم مودی کو معافی مانگی چاہئے اور پرگیہ ٹھاکر پر کارروائی کی جانی چاہئے۔
اب بی جے پی کے چہار سو سے گھر جانے کے بعد سادھوی پرگیہ نے کہا، ’’یہ میرا ذاتی بیان ہے کیوں کہ اذیتیں میں سہی ہیں۔ میں سنیاسی ہوں، یہ میرا مفہوم ہے اور ہم ملک کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ یہ اپنے گھر کی لڑائی ہے اور اگر اپنے گھر کی لڑائی میں میں نے کہا کہ میرا استحصال کیا گیا تو وہ مفہوم غلط ہو ہی نہیں سکتا۔ ‘‘ پرگیہ نے کہا کہ اگر دشمنوں کو میرے بیان سے تقویت حاصل ہو رہی ہے تو میں یہ کہوں گی کہ ہم دشمنوں کو مضبوط نہیں ہونے دیں گے۔‘‘ 

دریں اثنا کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بھی بغیر نام لئے پرگیہ ٹھاکر کے بیان کی مذمت کی۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا، ’’ ہیمنت کرکرے نے ملک کی حفاظت میں اپنی جان گنوائی تھی۔ سبھی کو ان کی عزت کرنی چاہئے۔ ‘‘ قبل ازیں آئی پی ایس ایسوسیشن نے بھی پرگیہ ٹھاکر کے بیان پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور الیکشن کمیشن نے اس بیان پر نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ادھر بی جے نے صاف طور پر کہا ہے کہ کرکرے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے اور بی جے پی انہیں شہید مانتی ہے۔ بی جے پی کے صدر دفترنے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ وضاحت دی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بی جے پی کا واضح موقف ہے کہ آنجہانی ہیمنت کرکرے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ بی جے پی نے ہمیشہ ان کو شہید مانا ہے۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان کے بارے میں بی جے پی نے واضح کیا کہ ان کا بیان پارٹی کا موقف نہیں ہے۔ وہ سادھوی پرگیہ کا ذاتی بیان ہے جو برسوں تک انہیں ہونے والی جسمانی اور ذہنی تکلیف کی وجہ سے دیا گیا ہوگا۔
واضح رہے کہ پرگیہ کے مہاراشٹر پولس اے ٹی ایس کے اس وقت کے سربراہ سینئر پولس افسر ہیمنت کرکرے کی شہادت سے متعلق بیان دے کر بی جے پی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ان کے بیان والی ويڈيو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں وہ ہیمنت کرکرے کے بارے میں تبصرہ کر رہی ہے۔ سادھوی پرگیہ مالیگاؤں دھماکہ کیس میں طویل عرصے تک مہاراشٹر اے ٹی ایس کی حراست میں رہی ہے اور اس وقت کرکرے نے بھی ریمانڈ کے دوران اس سے پوچھ گچھ کی تھی۔
سادھوی پرگیہ نے بی جے پی کارکنوں کی کانفرنس میں کہا تھا کہ کرکرے نے پوچھ گچھ کے دوران کافی پریشان کیا تھا، اس لئے اس نے ان سے کہا تھا کہ ’’ تیرا سروناش ہوگا ‘‘۔

Tags: بھارتبی جے پیکانگریس
Previous Post

بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی ترجمان پر چلا جوتا …

Next Post

نریندر مودی پر سوانح حیات نہیں کامیڈی فلم بننی چاہیے، ارمیلا

Next Post
نریندر مودی پر سوانح حیات نہیں کامیڈی فلم بننی چاہیے، ارمیلا

نریندر مودی پر سوانح حیات نہیں کامیڈی فلم بننی چاہیے، ارمیلا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -