یوبند: دوران الیکشن آج سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیلائی گئیں کہ دارالعلوم دیوبند نے کسی ایک جماعت کے حق میں فتوی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان اتحاد و اتفاق کے ساتھ پولنگ کریں اور بھاجپا کو ہرانے کے لیے اس جماعت کو ووٹ دیں سوشل میڈیا پر یہ اطلاع وائرل ہونے کے فورا بعد دارالعلوم دیوبند کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا یہ بیان بھی اسی تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس سے غلط فہمیوں کا ازالہ ہو سکا۔
دارالعلوم دیوبند کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ”دارالعلوم دیوبندایک غیرسیاسی اور خالص تعلیمی ادارہ ہے جس کی جانب سے ماضی وحال میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت میں کوء بیان جاری نہیں کیا گیااور نہ کیا جائے گا لیکن اطلاعات یہ مل رہی ہیں کہ کسی شر پسند کے ذریعہ سوشل میڈیا پر دارالعلوم دیوبند کی جانب سے کوئی جعلی سیاسی اپیل پھیلائی جارہی ہے جس میں کسی ایک کی حمایت اور مخالفت کی اپیل ہے۔
یہ سراسر غلط ہے دارالعلوم دیوبند اور اس کے تمام ذمہ داران کی جانب سے اس وقت تک کسی کی حمایت یا مخالفت میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جو لوگ دارالعلوم دیوبند کو اپنے سیاسی مفادات میں استعمال کرنیکی ناپاک کوشش کر رہے ہیں انکی مذمت کی جانی چاہئے،قریہ قریہ موجودملت کیذمہ داران کو چاہئے کی وہ اپنے اپنے علاقوں میں ایسی”نقصان دہ” افواہوں کاسدباب کریں۔