اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

‘پاکستان 2025 تک انڈیا کا حصہ ہوگا :آر ایس ایس

muslim_today by muslim_today
مارچ 17, 2019
in بھارت
0 0
0
‘پاکستان 2025 تک انڈیا کا حصہ ہوگا  :آر ایس ایس
0
SHARES
67
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نڈیا کے ایک معروف اخبار کے مطابق ہندو تنظیم آر ایس ایس یعنی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سینیئر پرچارک (مبلغ) اندریش کمار نے کہا ہے کہ سنہ 2025 کے بعد پاکستان بھارت کا حصہ بن جائے گا۔

انھوں نے یہ بات سنیچر کے روز کشمیر کے مسئلے پر ایک تقریر کے دوران انڈیا کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں کی۔

انھوں نے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ‘آپ لکھ لیجیے کہ آپ پانچ سات سال بعد کراچی، لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کہیں بھی مکان خریدیں گے اور آپ کو تجارت کا موقع حاصل ہوگا۔’

اخبار دی انڈین ایکسپریس کے مطابق اندریش کمار نے کہا کہ سنہ ’47 سے پہلے پاکستان نہیں تھا۔ لوگ یہ کہتے ہیں (سنہ) 45 کے پہلے وہ ہندوستان تھا۔ اور 25 (2025) کے بعد دوبارہ وہ ہندوستان ہونے والا ہے۔’

انھوں نے کہا: ‘حکومت ہند نے پہلی بار کشمیر پر سخت موقف اپنایا ہے۔ کیونکہ فوج پولٹیكل ول پاور (سیاسی عزم) پر عمل کرتی ہے لہذا ہم یہ خواب لیکر بیٹھے ہیں کہ لاہور جا کر بیٹھیں گے اور کیلاش مان سروور جانے کے لیے چین سے اجازت نہیں لینی پڑے گی۔ ڈھاکہ میں ہم نے اپنے ہاتھ کی حکومت بنائی ہے۔’

انھوں نے یہ امید ظاہر کی کہ ‘اکھنڈ بھارت’ کا خواب جلد ہی پورا ہوگا۔

اس کے متعلق میں نے کمیونسٹ پارٹی انڈیا۔مارکسٹ کی رہنما اور اس کی خواتین ونگ کی سیکریٹری صحافی اور ایکٹیوسٹ کویتا کرششن سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ ‘ان کا اکھنڈ بھارت’ ہمیشہ سے ایک خواب رہا ہے۔

کویتا کرشنن

اکھنڈ بھارت کا خواب

انھوں نے کہا: ‘آر ایس ایس اکھنڈ بھارت کے طور پر صرف پاکستان اور بنگلہ دیش کو ہی نہیں بلکہ نیپال کو بھی دیکھتی ہے۔ وہ ان سارے ممالک کو اپنے وسیع تر ہندتوا کے پروجیکٹ کے حصے کے طور پر دیکھتی ہے اور مجموعی طور اسے ایک فاسشٹ ہندو راشٹر قائم کرنے کی راہ میں ایک قدم مانتی ہے۔’

کویتا کرششن نے مزید کہا: ‘یہ ان کی توسیع پسندانہ خواہش ہے جس میں دوسرے ممالک پر ان کا قبضہ، دوسرے ممالک کے وجود کا خاتمہ اور ہندو کی فتحیابی اور ہندو راج کا قیام ہے جس میں مسلمان دوسرے درجے کے شہری ہوں گے وغیرہ شامل ہے۔’

انڈیا: ‘آر ایس ایس کے سکولوں میں عدم رواداری کا سبق‘

جب میں نے ان سے کہا کہ سی پی آئی ایم ایل کا خیال بھی ایسا ہے کہ انڈیا پاکستان اور بنگلہ دیش کو ملا دیا جائے تو انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: ‘ہم نے ہمیشہ کہا کہ انڈیا پاکستان میں کشمیر کے مسئلے پر جس قسم کا تنازع ہے اس کا ایک سیاسی حل نکلے۔ اور یہ حل ایسا ہو کہ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور کشمیر کا ایک بہت ہی مضبوط فیڈریشن بنے جس میں سب کو مساوی طور پر دیکھا جائے۔’

اس کی مثال دیتے ہوئے کویتا کرشنن نے کہا: ‘مثال کے طور شاویز (ہیگو شاویز وینزویئلا کے رہنما) کے دور میں لاطینی امریکی ممالک کے اتحاد کو دیکھیں۔ لاطینی امریکی ممالک میں آپس میں بہت جھگڑے تھے لیکن شاویز کے دور میں ان میں زبردست معاشی اور سیاسی اتحاد پیدا ہوا جس نے سامراجی امریکہ کو کافی حد تک بڑا چیلنج پیش کیا۔ اور اس اتحاد کو قائم کرنے اور برقرار رکھنے کی اب بھی کوشش جاری ہے۔’

زین شمسی

انھوں نے مزید کہا: ‘ہم جنوبی ایشیا میں اسی طرح کے سامراج مخالف اتحاد اور فیڈریشن کا تصور رکھتے ہیں جس میں سب کا وجود ہو اور سب کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔ اس میں ہم ایک خود مختار کشمیر تک کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جو کہ ابھی بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک روٹی کا ٹکڑا بنا ہوا ہے۔’

ہم نے ان سے پوچھا کہ کیا یہ یورپی یونین جیسی کوئی چیز ہے تو انھوں نے کہا کہ ویسا بھی ہو سکتا ہے لیکن یورپی یونین کا معاشی پہلو یہ ہے کہ اس میں یونان اور رومانیہ جیسے ممالک کے تئیں بڑے ممالک کا رویہ بڑے بھائی جیسا ہے۔ ‘ہم لوگوں کے تصور میں جو فیڈریشن ہے اس میں ہم ایسا بالکل نہیں مانتے کہ انڈیا کسی بڑے بھائی یا دادا جیسے کردار میں ہوگا۔’

اندریش کمار کے بیان پر جب ہم نے اردو کے سینیئر صحافی اور مسلم دنیا کے ایڈیٹر زین شمسی سے سوال کیا تو انھوں نے جواب دینے کے بجائے یہ سوال پوچھ لیا کہ ‘جب پاکستان انڈیا کا حصہ ہونے والا ہے تو پھر آر ایس ایس والے انڈیا کے مسلمانوں کو ہمیشہ پاکستان کیوں بھیجنے پر تلے رہتے ہیں؟’

Previous Post

یوزی لینڈ میں نمازیوں کا قتل عام بدترین دہشت گردی: شاہ سلمان

Next Post

سپا اور بسپا کا اتحاد ایک نئے وزیر اعظم کے بنانے میں کر دار ادا کر سکے گا کیا ?

Next Post
سپا اور بسپا کا اتحاد ایک نئے وزیر اعظم کے بنانے میں کر دار ادا کر سکے گا کیا ?

سپا اور بسپا کا اتحاد ایک نئے وزیر اعظم کے بنانے میں کر دار ادا کر سکے گا کیا ?

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist