ہماچل پردیش میں واقع کانگڑا میں انڈین ایئر فورس کا طیارہ میگ-21 حادثہ کا شکار ہو گیا۔ حادثہ میں طیارہ تباہ ہو گیا اور پائلٹ کی جان چلی گئی۔ امید جتائی جا رہی تھی کہ پائلٹ کو تکنیکی گڑبڑی کا پتہ چل گیا ہو اور وہ طیارہ سے پیراشوٹ کے سہارے نیچے کود گیا ہو لیکن بعد میں اس کی موت کی تصدیق ہو گئی۔واضح رہے کہ طیار پنجاب سے پرواز بھر کر ہماچل پردیش آایا تھا جہاں کے جوالی نامی مقام پر یہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔