دہلی سے منسلک اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں منگل کو زیر تعمیر عمارت کے گرنے سے تین لوگوں کے زخمی اور پچاس لوگ زخمی ہونے کی خبر ہے.اطلاعات کے مطابق زیر تعمیر عمارت کے بغل میں ایک بوسیدہ عمارت تھی جو زیر تعمیر عمارت پر گر گئی. پرانی عمارت میں کچھ خاندان رہتے تھے اور زیر تعمیر عمارت میں مزدور سو رہے تھے.عمارت منہدم معاملے میں پولیس نے بلڈر سمیت تین لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے.گرفتار بلڈر گنگا شرن دویدی زمین کا مالک ہے۔ مرکزی وزیر مہیش شرما بھی جاۓ حادثہ پر پہنچے انہونے کہا کہ ہماری ترجیح لوگوں کی جان بچانا ہے. این ڈی آر ایف ٹیم اور ڈاگ اسکوائڈ لوگوں کے بچانے کا کام کر رہی ہیں.