سنسد کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہو گیا ہے۔ حکومت ہند کی جانب سے 46 ارکان اسمبلی کو ایجنڈے میں شامل گیا ہے جن میں بینکوں سے قرض لے کر بھاگ جانا،طلاق ثلاثہ وغیرہ شامل ہیں۔ مانسون اجلاس میں 18 نشستیں منعقد ہوں گیاور یہ اجلاس 10 اگست تک جاری رہے گا ۔لوک سبھا میں آج کی کارگزاری کے دوران مودی حکومت کے خلاف پیش کئے گئے تحریک عدم اعتماد کے نوٹس کو منظوری دے دی ہے۔یہ نوٹس کانگریس اور ٹی ڈی پی کے کئی ارکان نے اسپیکر کو پیش کیا تھا ایوان میں 50 سے زیادہ ارکان کی حمایت کے بعد نوٹس کو منظور کر لیا گیا۔ اب اس نوٹس پر 20 جولائی یعنی جمعہ کو لوک سبھا میں بحث ہوگی، اور راجیہ سبھا میں اس پر 23 جولائی کو بحث کی جائے گی۔