پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی بیٹی مریم نواز کے ساتھ لندن سے اتحاد ایئرویز کی فلائٹ سے ابوظہبی کے راستہ لاہور پہنچے تھے۔ جہاں پاکستان کے قومی احستاب بیورو NAB کے حکام نے انہیں گرفتار کر ان کے پاسپورٹس بھی قبضے میں لے لیے ۔نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ سے ایک خصوصی طیارے کے سے راولپنڈی لے جایا گیا اور وہاں سے انہیں اڈیالہ جیل میں منتقل کر دیا گیا۔ جیل قوانین کے مطابق اڈیالہ جیل میں ان دونوں کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ طبی معائنے کے بعد انہیں سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کر دیا جائے گا جسے سب جیل قرار دیا گیا ہے۔