عدالت عظمیٰ میں آج بابری مسجد رام جنم بھومی مقدمہ کی سنوائی ہوگی بابری مسجد کی طرف سے مقدمہ لاد رہے وکیل اس بات پر روشنی ڈالینگے کہ اسلام میں مسجد کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
نئی دہلی:عدالت عظمیٰ میں بابری مسجد رام -جنم بھومی مقدمہ کی آج پھر سے سنوائی ہوگی ۔ معاملہ کی سنوائی تین رکنی بینچ کرے گی جسکی سربراہی چیف جسٹس دیپک مشراکرینگے. آج بحث اس بات پرکی جاۓگی کہاسلام میں مسجدوں کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ مسجدیں اسلام کا لازمی جز ہیں یا نہیں۔ راجیو دھون جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے اپنا موقف پیش کریں گے۔