پنجاب کے ملوٹ میں دھنیہ واد ریلی میں شامل ہونے پہنچے وزیر اعظم مودی کو کسانوں کی الگ الگ تنظیموں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا. کاشتکاروں نے کالے جھنڈے دکھا کر وزیر اعظم مودی کی آمد پر احتجاج کیا. حالانکہ پنجاب پولیس نے مظاہرین کو وزیر اعظم مودی کی تقییبی مقام سے کچھ دوری پر روک لیا اور کچھ کو حراست میں بھی لیا.
شرومنی اکالی دل کے ذریعہ منعقد ’دھنیہ واد ریلی‘ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سرکار میں آنے کے بعد کسانوں کے لئے کئے گئے اپنے کاموں کی خوب تعریف کی کہ ’’ہماری حکومت نے فصلوں کی قیمت لاگت سے ڈیڑھ گنا ایم ایس پی کرنے کا تاریخی فیصلہ لیا ہے۔‘ غور طلب ہے کہ یہ ریلی اس وقت کی گئی جب مودی حکومت کے ذریعہ ’دھان کے ایم ایس پی میں اب تک کی سب سے بڑے اضافہ‘ کیا گیا تھا۔