اتر پردیش میں میرٹھ ضلع کے تھانہ کٹھور علاقہ کے اسگاری پر میں تھانیدار کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے.بٹیا جا رہا ہے کہ تھانیدار پرمود کمار گوتم 11 جولائی کو کچی شراب بنانے والی بھٹی پر چھاپہ مرنے گئے تھے.پرمود کمار نے تھانہ کی جیپ میں کچھ پولیس والوں کو بھیجا اور خود اپنی گاڑی سے گاؤں میں پہنچے. وہاں انہونے ایک بھٹی توڑی اور 50 لیٹر کچی شراب برآمد کی. شراب بناتے ہوئے گرجیت نام کے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا ہے.
تھانیدار نے گرجیت کو باقی پولیس اہلکار کے ساتھ کٹھور تھانہ بھیج دیا اور خود وہیں روک گۓ.کچھ در بعد گاؤں کے کچھ لوگ اکٹٹھے ہوئے اور تھانیدار کی پٹائی کی. اس پورے معاملے میں پولس کے لیے شرمناک امر یہ رہا کہ لوگوں نے تھانیدار سے اے کے-47 رائفل، سی یو جی موبائل اور تقریباً 3 لاکھ کی رولیکس گھڑی لوٹ لی.
کافی مشکل اور چھان بین کے بعد لوٹی گئی رائفل اور سی یو جی موبائل برآمد ہوگئے لیکن تھانیدار کی قیمتی گھڑی کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا۔