بھار کے نوادہ میں پچھلے 4 روز سے گمشدہ آر جے ڈی لیڈر کیلاش پاسوان کی سر کٹی لاش آج نالندہ می ملی ہے. کیلاش پاسوان نوادہ میں آر جے ڈی کے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے.گزرے 6 جولائی سے کیلاش پاسوان اپنے گھر سے لا پتا تھے.پولیس نے لاس کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دی ہے. اس معاملے کی جانچ چل رہی ہے.
جانکاری کے مطابق 7جولائی کو نالندہ کے خداگنج تھانہ کے علاقہ میں ایک پل کے نزدیک سر کٹی لاش مِلِی تھی.اس وقت اس بات کا پتا نہیں لگ پا رہا تھا کہ یہ سر کٹی لاش کسکی ہے؟ ادھر کیلاش پاسوان کی گمشدگی کے بعد اس بات کا خدشہ لاحق تھا کہ مجرموں نے انکا قتل کر دیا ہو. 9 جولائی کو نوادہ میں معاملہ درج ہوا تھا.
کیلاش پاسوان کے بیٹے سمیت جب گھر کے دوسرے لوگوں نے علاقائی اخبار میں ایک سر کٹی لاش کے بارے میں خبر پڑھی تو اسکی شناخت کے لئے وہ نوادہ سے نالندہ کے صدر ہسپتال پہنچے. وہاں پر لاش کو رکھا گیا تھا. لاش کو دیکھنے کے بعد کیلاش پاسوان کے بیٹے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ انکے والد کی ہی ہے.
حالانکہ پولیس نے ابھی تک لاش کا سر برآمد نہیں کیا ہے.پریوار والوں کا کہنا ہے کہ 6 جولائی کو رات 8 بجے نوادہ کے بچچی گاؤں کا رہنے والا چھوٹو گپتا کیلاش پاسوان کے گھر آیا تھا.ایک معاملہ میں پنچایتی کرانے کے لئے انھ ساتھ لیکر گیا تھا.چھوٹو گپتا کا اسی کے گاؤں کے رادھے سو کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا