باغپت جیل مے ہوا منا بجرنگی کا قتل ہائی پروفائل کس بنتا جا رہا ہے.قتل کے بعد منا بجرنگی کی بیٹی اور بیوی باغپت پہنچیں.بجرنگی کی بیوی سیما سنگھ نے بی جے پی کے ایک وزیر سمیت کئی بڑے لیڈروں پر قتل کا الزام لگا یا ہے.سیما سنگھ نے بی جے پی کے مرکزی وزیر منوج سنہا سمیت سابق روکن پالیمان دھننجے سنگھ اور سابق روکن اسمبلی کرشنانند راۓ کی اہلیہ الکا سنگھ پر بھی قتل کی سازش کا الزام لگایا ہے.
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیما سنگھ نے کہا ہے کہ انھ اس بات کا پہلے سے ہی دار تھا کہ ایسا کچھہ ہو سکتا ہے اس لئے انہونے ریاستی اور مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کمیشن کو اسکی خبر پہلے سے دی ہوئی تھی.سیما سنگھ نے یهے بھی الزام لگایا کہ منا بجرنگی کا سیاسی قد بڑھتا جا رہا تھا اسی سے پریشان ہو کر ریلوے کے ریاستی وزیر منوج سنہا، سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ، سابق رکن اسمبلی کرشنا نند رائے کی بیوی الکا سنگھ اور کچھ دیگر ارکان اسمبلی نے حکومت و انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس قتل کو انجام دیا ہے۔
گور طلب ہے کہ اس سے قبل بھی 29 جون کو سیما سنگھ نے لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس کی تھی جسمے انہونے منا بجرنگی کے قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا