لونی: ٹرونیکا سٹی تھانہ علاقہ میں نشانت کالونی میں گیس سلنڈر فٹ گیا ہے . جس کی وجہ سے حادثہ میں ایک خاتون اور بچیآگ میں جلنے سے شدید زخمی ہوئے ہیں. سلنڈر کے پھٹنے سے گھر کا ایک حصہ بھی گر گیا ہے.خبر ملتے ہی پولیس حادثہ کی جگہ پر پہنچی اور خاتون اور بچی کو فوری طور پر ہسپتال بھجوایا.
غنیمت یہ ہے کہ اس وقت گیس سلنڈر کے پاس کوئی موجود نہیں تھا جسکی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا ہے . آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتا نہیں لگ پا یا ہے .




